ایس ای سی پی میں ایک ماہ کے دوران دو ہزار 757 نئی کمپنیاں رجسٹر
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
سیکیوررٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان(ایس ای سی پی) میں ایک ماہ کے دوران 2 ہزار 757 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوگئیں، جس کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 49 ہزار 365 تک پہنچ گئی ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق مارچ 2025 میں 2 ہزار 757 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 2 لاکھ 49 ہزار 365 تک پہنچ گئی ہے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا کہنا ہے کہ نئی کمپنیوں کے رجسٹریشن کا تقریباً 99.
اعلامیے کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبوں میں 552 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، تجارتی شعبے میں 350 اور خدمات کے شعبے میں 313 نئی کمپنیاں شامل ہوئیں۔
نئی کمپنیوں میں ریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اور تعمیرات میں 256، سیاحت و نقل و حمل میں 161 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
ایس ای سی پی کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خوراک اور مشروبات میں 147، تعلیم میں 127، کارپوریٹ زرعی فارمنگ میں 124، ٹیکسٹائل میں 65، مارکیٹنگ اور اشتہارات میں 63، کان کنی اور کنکریٹ میں 54 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
اسی طرح دواسازی میں 51، انجینئرنگ، ایندھن، توانائی اور کیمیکلز میں 41 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایس ای سی پی نئی کمپنیاں نئی کمپنیوں
پڑھیں:
امریکا کا بڑا اقدام: ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد
واشنگٹن: امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق ایران سے جڑے کئی افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ ان میں وہ ادارے اور عناصر بھی شامل ہیں جو ایرانی فوج کو مالی معاونت فراہم کرتے ہیں، جبکہ ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں سرگرم کچھ شخصیات بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ان افراد اور کمپنیوں نے ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی تقریباً 10 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی منتقل کرنے میں کردار ادا کیا، جو ایران کی حکومت اور فوج کے لیے استعمال ہوئی۔
امریکی حکام کے مطابق اب ان افراد اور کمپنیوں کے ساتھ کوئی امریکی شہری یا کمپنی تجارتی تعلق قائم نہیں کر سکے گی۔