پاکستان آرمی کی میزبانی میں آٹھویں انٹرنیشنل ٹیم اسپرٹ (PATS) مقابلے 14 سے 18 اپریل 2025 تک خریال گیریژن میں منعقد کیے گئے۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر تھے۔

60 گھنٹوں پر مشتمل اس سخت اور بھرپور پیٹرولنگ مشق کا مقصد شرکاء کے درمیان جنگی مہارتوں کا تبادلہ اور پیشہ ورانہ تجربات کو شیئر کرنا تھا تاکہ جدید حربی صلاحیتوں میں بہتری لائی جا سکے۔

مشق میں پاکستان آرمی کی سات ٹیموں کے علاوہ پاکستان نیوی کی ایک ٹیم اور 15 دوست ممالک کی افواج کی ٹیموں نے شرکت کی جن میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، امریکہ اور ازبکستان شامل تھے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ کے نمائندوں نے بطور مبصر مشق کا مشاہدہ کیا۔

یہ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں منعقد کی گئی۔

اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ PATS نے ایک سنجیدہ اور مقابلہ جاتی فوجی مشق کے طور پر عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشق میں شریک تمام ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی و ذہنی برداشت اور بلند حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی مشقیں باہمی سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں اور PATS ایک ایسا مؤثر فورم ہے جو فوجی صلاحیتوں اور حکمتِ عملی کو یکجا کرتا ہے، اور عصر حاضر کی جنگی نوعیت کے مطابق ٹیم اسپرٹ کو فروغ دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی ’’کردار، حوصلہ اور مہارت‘‘ جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے، جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سپاہیوں نے بخوبی ثابت کیے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر آرمی چیف نے مشق میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور افرد کو انعامات سے نوازا۔ بین الاقوامی مبصرین اور مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اس پیشہ ورانہ مشق کے اعلیٰ انتظامات اور معیار کو سراہا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ڈی سی ایل سیزن 11، ٹی زیڈ اسپورٹس،عامر اسپورٹس کامیاب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-02-17

 

کراچی (پ ر) دمبہ گوٹھ سپر لیگ ڈی سی ایل سیزن11میں ٹی زیڈ اسپورٹس نے الرافع اسپورٹس کو شکست دے دی۔ ٹی زیڈ اسپورٹس کے کاشف جوکھیو نے شاندار نصف سنچری بنائی اور مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا ، ٹی زیڈ اسپورٹس کے اونر کی جانب سے ففٹی بنانے پر دس ہزار نقد انعام بھی دیا گیا۔ دوسرے میچ میں عامر اسپورٹس کی ٹیم نے میدان مار لیا۔ مین آف دی میچ کاشف معسود نے دھواں دھار اننگ کی بدولت حاصل کیا۔ مہمان خصوصی سماجی رہنما احمد چوہان، کامران خان ترین، شیخ ساجد کریم ، عبدالخالق پالاری، فیصل و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ جیلانی اسپورٹس اکیڈمی دمبہ گوٹھ میں شائقین کی بڑی تعداد اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود تھی جیلانی اسپورٹس اکیڈمی دمبہ گوٹھ میں رات میں بھی عوام کی بڑی تعداد اپنے من پسند کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنے کیلئے جمع تھی۔ چوکوں ، چھکوں کی برسات میں انعامات بھی بانٹے جارہے تھے۔ شائقین کی بڑی تعداد اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود تھی۔ مہمان خصوصی سماجی رہنما احمد چوہان، کامران خان ترین، شیخ ساجد کریم نے کہا کہ کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے کام کرتے رہیں گے، شہر سے دور دمبہ گوٹھ میں کرکٹ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیموں کی شرکت خوش آئند ہے، نوجوانوں کو صلاحتیں دکھانے کے بھرپور مواقع مل رہے ہیں، الرافع اسپورٹس کے کپتان نے کہا کہ ڈی سی ایل میں تمام ٹیموں کو یکساں مواقع مل رہے ہیں، ہرمیچ ڈو اور ڈائی کے تحت کھیلا جارہا ہے، بہت مزہ آرہا ہے۔

 

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار اداکیا، ایرانی سفیر
  • کراچی؛ ڈاکٹروں نے مہارت سے دل کے قریب پیوست لکڑی نکال کر نوجوان کی جان بچا لی
  • ڈی سی ایل سیزن 11، ٹی زیڈ اسپورٹس،عامر اسپورٹس کامیاب
  • بھارت ابھی تک پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے‘وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یات
  • پاک افغان کشیدگی اور ٹرمپ کا کردار
  • چمپینزی بھی انسانوں جیسی سوچ رکھنے لگے: تحقیق میں انکشاف
  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے رواں سال دہشت گردی کے نقصانات اور آپریشنز کی تفصیلات جاری کردیں
  • مذاکرات پاکستان کی کمزوری نہیں، خواہش ہے…افغانستان کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا!!
  • کراچی پر حملے کی خبر جھوٹی تھی، جعلی خبریں ہمیں بھی حقیقت لگنے لگیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان
  • مذاکرات پاکستان کی کمزوری نہیں، خواہش ہے...افغانستان کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا!!