پی ایس ایل10؛ حسن علی نے وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔
جمعہ کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز ہی بنا سکی، یوں کراچی کنگز نے میچ 56 رنز سے جیت لیا۔
اس میچ میں حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کارکردگی کے ساتھ ہی انہوں نے پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کا اعزاز حاصل کر لیا۔ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز حسن نواز کو صرف ایک رن پر آؤٹ کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔
حسن علی نے پی ایس ایل کی 84 اننگز میں 116 وکٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ اس سے قبل وہاب ریاض نے 87 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 30 سالہ حسن علی اس سیزن میں شاندار فارم میں ہیں اور اب تک 3 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Pakistan Super League (@thepsl)
کراچی کنگز نے پی ایس ایل 10 میں اب تک 3 میچز کھیلے ہیں، جن میں سے 2 میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔ ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وکٹیں حاصل کراچی کنگز پی ایس ایل حسن علی نے حاصل کی
پڑھیں:
وزیراعظم سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ
ریاض(نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ ہو گئے۔ ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر عزت مآب محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے وزیراعظم کو پرتپاک الوداع کہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر یہ دورہ کیا۔ سرکاری سطح پر اس دورے کو پاک سعودی تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔