ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
ملاقات کے دوران مشائخ عظام نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مشائخ عظام کو اپنی شہرۂ آفاق تصنیف "دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور" بطورِ تحفہ پیش کی، مشائخ کرام نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی اس تحقیقی کتاب کو سراہا اور امت کی فکری و عملی راہنمائی کے لیے عظیم علمی سرمایہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سجادہ نشین دربارِ بابا فریدؒ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سے قصرِ فرید، ڈیفنس لاہور میں ملاقات کی ہے۔ ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، قاضی فیض الاسلام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں آستانہ عالیہ میاں میرؒ لاہور کے سجادہ نشین پیر سید ہارون علی گیلانی، آستانہ عالیہ سندر شریف کے سجادہ نشین پیر ڈاکٹر سید محمد حبیب عرفانی، آستانہ عالیہ سلطان باہو جھنگ کے پیر سلطان ریاض الحسن باہو، آستانہ عالیہ چشتیہ نظامیہ کے خواجہ اسرار الحق چشتی نظامی، آستانہ عالیہ وارثیہ لاہور کے سجادہ نشین پیر سید حسنین محبوب گیلانی، اور آستانہ عالیہ واصف علی واصفؒ کے صاحبزادہ کاشف علی واصف بھی شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران مشائخ عظام نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مشائخ عظام کو اپنی شہرۂ آفاق تصنیف "دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور" بطورِ تحفہ پیش کی، مشائخ کرام نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی اس تحقیقی کتاب کو سراہا اور امت کی فکری و عملی راہنمائی کے لیے عظیم علمی سرمایہ قرار دیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ا ستانہ عالیہ
پڑھیں:
مسائل سے پریشان عوام پر ای چالان مزید ظلم ہے، ثروت اعجاز قادری
چیئرمین پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ کراچی والوں سے ٹیکس لیا جائے چالان کی مد میں پیسے وصول کیے جائیں تو انہیں اسی طریقے کی سہولتیں دینا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے، عوام مہنگائی، بے روزگاری، بجلی و پانی کے بحران اور بدترین بلدیاتی نظام سے تنگ آچکے ہیں مگر حکمران خوابِ غفلت میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں مزید مشکلات کی دلدل میں دھکیل رہی ہے، مہنگائی بے روزگاری اور دیگر مسائل سے پریشان حال عوام پر ای چالان مزید ظلم ہے، کراچی والوں سے ٹیکس لیا جائے چالان کی مد میں پیسے وصول کیے جائیں تو انہیں اسی طریقے کی سہولتیں دینا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے، عوام مہنگائی، بے روزگاری، بجلی و پانی کے بحران اور بدترین بلدیاتی نظام سے تنگ آچکے ہیں مگر حکمران خوابِ غفلت میں ہیں، کراچی کو اس کے حق کے مطابق نہ تو فنڈز ملے، نہ اختیارات، نہ ترقیاتی منصوبے۔