شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: شمالی وزیر ستان انتظامیہ کو دہشت گردوں کی ممکنہ نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث رزمت، میرم شاہ اور میرعلی میں آج (اتوار) کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔
ضلعی حکام کے مطابق آج اتوار کی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک میرم شاہ سے بنوں تک، کوٹ پل سے ڈنکین تک اور میلوگئی پل تک کرفیو نافذ رہے گا۔
حکام نے کہا،کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کرفیو لگانا ضروری تھا، یہ قدم احتیاطی اقدام کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
انتظامیہ نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، اور علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔
سکیورٹی اداروں کی طرف سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، دوسری جانب مقامی افراد نے حکم نامے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو کے دوران تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایل پی جی سستی، اوگرا نے قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: عوام کے لیے خوشخبری، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی۔ اتھارٹی نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 88 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 207 روپے 48 پیسے سے گھٹ کر 201 روپے 60 پیسے رہ گئی۔ اسی طرح 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 69 روپے 44 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس سے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2378 روپے 89 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب پشاور میں انتظامیہ نے غیر قانونی ایل پی جی بھرائی اور کٹ ورکشاپس پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ناقص سلنڈرز اور غیر قانونی گیس بھرائی انسانی جانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، لہٰذا ان سرگرمیوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت 30 روز کے لیے پابندی نافذ رہے گی۔
انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی، جب کہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف منظور شدہ مقامات سے ہی ایل پی جی کی ری فلنگ کرائیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔