City 42:
2025-07-02@10:43:28 GMT

وفاقی وزیر نے پاکستانی عازمین حج کے لیے بڑی خوش خبری سنادی

اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے رواں سال حج کے لیے جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوش خبری سنادی۔

پاکستان سے سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج کے لیے جانے والے عازمین ہمیشہ ناقص انتظامات اور عدم تعاون کی شکایات کرتے رہے ہیں، تاہم اس بار وفاقی وزیر مذہبی ا مور نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے حاجی وی وی آئی پی کی طرح حج کریں گے۔

وفاقی دارالحکومت میں سالانہ حج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار یوسف نے  کہا کہ وزارت مذہبی امور کمرشل وزارت نہیں ہے، ہمارا مقصد نظریہ پاکستان و اسلام ہے ۔ حج کے حوالے سے بڑی پریشانی ہے، گزشتہ دور میں جب ذمہ داری سنبھالی گئی تو 2013ء میں 5 ہزار رہ گیا ، مگر اس کے بعد 2016ء تک ہمارے پاس 5 لاکھ تک درخواستیں موصول ہوئیں، جس کی وجہ کم پیکیج و اچھے انتظامات تھے۔

ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی

انہوں نے اعلان کیا کہ اس بار ہمارے حاجی وی وی آئی پی کی طرح حج کریں گے کیوں کہ سعودی حکام کی طرف سے مساوی انتظامات ہیں  اور  حکومت پاکستان کی جانب سے بھی اب ہم کوئی کمی کوتاہی نہیں برتیں گے ۔

سردار یوسف کا کہنا تھا کہ ٹائم لائن پر جو ہدایات تھیں اسی پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ جو بھی کچھ ہوا ہے اس میں سعودی حکام نہیں  پاکستان کی کوتاہی ہے ۔ جس جس مد میں پورٹل کے ذریعے جو پیسہ گیا ہے وہ ضائع نہیں ہوگا ۔ اس سے ہٹ کر جو  ہے اس کو سلجھانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

افغان شہریوں کی واپسی؛ ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم

انہوں نے مزید کہا کہ سعودیہ میں پاکستانی سفیر نے بھی یقین دلایا ہے کہ ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ وزیراعظم نے جو کمیٹی بنائی ہے اس کی رپورٹ جمع ہوچکی ہے اس کی روشنی میں جو ہدایات ہونگی عمل کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور مجھے ایک ماہ قبل ہی ملی ہے ۔ وزیر اعظم نے مجھے اچھا حج کرانے کی ذمہ داری دی ہے ۔ میں نے خود سعودی عرب جاکر انتظامات کا جائزہ لیا  ہے اور مجھے پتا چلا ہے کہ کافی بڑی تعداد میں عازمین حج رہ رہے ہیں ۔ میں نے اور علامہ طاہر اشرفی نے اپنی بساط کے مطابق 67ہزار عازمین کا حج کوٹہ بحال کرانے کی کوشش کی ۔

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کر دی

انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحق ڈار نے بھی کوشش کی ۔ سعودی وزیر حج کی کوششوں سے پاکستان کو 10 ہزار حاجیوں کا کوٹہ مل گیا ۔ سعودی عرب نے ایک لاکھ 2 حج کوٹہ کا بتایا ۔ میں نے سعودی حکومت کو درخواست کی کہ ہمدردی سے تمام پاکستانیوں کے لیے غور کریں ، جس پر سعودی حکومت نے 10 ہزار عازمین کی اجازت دی ۔ یہ 10 ہزار کوٹہ اسی پرائیویٹ حج سے ہوا ہے ۔ کچھ لوگ اضافی حج کوٹہ کی بات کررہے ہیں جو درست نہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایران اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر کریں گے کے لیے

پڑھیں:

سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ پر پاکستانی شہری کو سزائے موت

ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2025ء ) سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ پر پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ منشیات سمگل کرنے پر غیر ملکی پر سزائے موت کا فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے، پاکستانی تارک وطن غلام طفیل محمد مصطفیٰ کو منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ثبوت اور دلائل کے ساتھ ملزم کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے اور زمین میں فساد پھیلانے پر سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا گیا، بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی، جس کے نتیجے میں پیر کے روز مکہ مکرمہ میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ریاض میں سکیورٹی گشت نے 2 پاکستانی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے جو ایک پاکستانی خاتون پر حملہ کرتے ہوئے ویڈیو میں نظر آئے، جس میں موجود ملزمان کی نشاندہی پر انہیں گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا، جس شخص نے اس سارے معاملے کی ویڈیو بنائی اور اسے شیئر کیا اسے بھی سائبر کرائم مخالف قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مزاحمت کریں گے: حافظ نعیم الرحمان
  • مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل پر مبنی موثرلائحہ عمل کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے.اسحاق ڈار
  • وفاقی وزیر کا خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کا اشارہ
  • روس کے سابق نائب وزیردفاع کو بدعنوانی پر قید کی سزا سنادی گئی
  • پاکستان ریلوے کسی وزیر، افسر یا حکمران کی نہیں: حنیف عباسی
  • پاکستان مریض بنانے کی مشین بن گیا ہے، وفاقی وزیر صحت
  • وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے بجلی بلوں پر الیکٹریسٹی ڈیوٹی کی وصولی ختم کردی
  • ہمارے ملک کا ماحول مریض بنانےکی مشین بن گیا ہے، وفاقی وزیر صحت
  • سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ پر پاکستانی شہری کو سزائے موت
  • سعودی وزارت حج و عمرہ کی حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کرنے پر پاکستانی حج مشن کو خراج تحسین