25 اپریل کو آسمان پرمسکراتا چہرہ نمودارہوگا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)دنیا بھر کے لوگ 25 اپریل کو ایک انوکھے فلکیاتی مظہر کے گواہ بنیں گے جب آسمان پر ایک مسکراتا چہرہ نمودار ہو گا۔سورج طلوع ہونے سے پہلے 2 سیارے اور چاند مل کر ایک مسکراتے چہرے جیسا منظر پیش کریں گے۔اس نظارے میں سیارہ زہرہ اور زحل آنکھوں کا جبکہ پتلا ہلالی چاند مسکراہٹ کا تاثر دے گا۔
یہ دلچسپ منظر 25 اپریل کو صبح تقریبا ساڑھے 5 بجے مشرقی افق پر دیکھا جا سکے گا۔(جاری ہے)
چاند ان دونوں کے نیچے ایک ہلکی لکیر کی صورت میں نمودار ہو گا، جو ایک دلکش مسکراہٹ جیسا منظر تخلیق کرے گا۔زہرہ اور زحل اپنی چمک کی بدولت بغیر کسی اضافی آلے کے باآسانی نظر آئیں گے، جبکہ چاند کی خوبصورتی اور تفصیلات کو بہتر طور پر دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کا سہارا لینا بہتر ہو گا۔ناسا کے مطابق یہ نایاب نظارہ دنیا بھر میں دیکھا جا سکے گا، بشرطیکہ آسمان صاف ہو۔اگر آپ سورج نکلنے سے 1 گھنٹہ قبل مشرقی افق کا رخ کریں اور موسم ساتھ دے تو آپ ناصرف مسکراتے چہرے کو دیکھ سکیں گے بلکہ ممکن ہے کہ اس کے نیچے سیارہ عطارد کی جھلک بھی دیکھ پائیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
خاتون ٹیچر کی میچ کے دوران پیپرچیک کرنے کی ویڈیو وائرل
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز میچز جہاں شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کر رہے ہیں، وہیں گزشتہ روز ایک منفرد منظر بھی دیکھنے میں آیا جب بی کن ہاؤس اسکول کی ایک ٹیچر کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے دوران اسٹینڈز میں بیٹھ کر طالبعلموں کے پرچے چیک کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ دلچسپ لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا جب ایک مداح نے اساتذہ کی اس غیر معمولی لگن کو کیمرے میں قید کر لیا۔ تصویر میں ٹیچر پوری توجہ کے ساتھ اسٹیڈیم کے ہنگامے کے باوجود پرچے چیک کر رہی تھیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کو اساتذہ کی انتھک محنت اور ذمہ داری کا ثبوت قرار دیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، “میچ ہو یا اسکول، ایک ٹیچر کا فرض سب سے پہلے آتا ہے – سلام ہے ایسی ٹیچرز کو!”
یہ منظر یاد دہانی ہے کہ اساتذہ محض کلاس روم تک محدود نہیں بلکہ وہ ہر جگہ طلبہ کی بہتری کے لیے مصروف عمل رہتے ہیں۔
Student: Guys AJ paper chk nahi honge madam stadium gai hain.
: Le Madam????????#pslX2025 #Pz vs #KK pic.twitter.com/RgbBwHmaqW
— ????Kiran Hanif ???????? (@MyNameIs_Kiran_) April 21, 2025
مزیدپڑھیں:چیٹ جی پی ٹی نے خاتون کے کمرے کا نقشہ ہی بدل دیا