WE News:
2026-07-24@03:00:25 GMT

پنجاب کابینہ کے 25ویں اجلاس میں کیا اہم فیصلے کیے گئے؟

اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT

پنجاب کابینہ کے 25ویں اجلاس میں کیا اہم فیصلے کیے گئے؟

پنجاب کابینہ کا 25واں اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کاشتکاروں کے لیے کئی اہم اقدامات کی منظوری دی گئی اور حکومت پنجاب کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ترکیہ کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی گئی، جبکہ وزیراعلیٰ کی گرلز ایجوکیشن کے ویژن کو قابل تحسین قرار دیا گیا۔ اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات کی منظوری بھی دی گئی۔

کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات

پنجاب کابینہ نے گندم کے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فلور ملوں کے لیے 25 فیصد گندم خریداری یقینی بنانے کے لیے فوڈگرینز (لائسنسنگ کنٹرول) آرڈر 1957 میں ترمیم کی منظوری دی۔ اس ترمیم کے مطابق وہ فلور ملیں جو 25 فیصد گندم خریداری نہیں کریں گی، ان کے لائسنس منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔ مزید برآں، ویٹ سیکٹر کی ڈی ریگولیشن اور الیکٹرانک ویئر ہاؤس ریسیٹ سسٹم (EWR) کے نفاذ کی تجویز بھی منظور کی گئی، جس سے کاشتکاروں کو اپنی گندم ذخیرہ کرنے کی سہولت ملے گی اور سٹوریج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

پاکستان کا سب سے بڑا راشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

کابینہ اجلاس میں 15 لاکھ کارکنوں اور مزدوروں کے لیے پاکستان کا سب سے بڑا راشن کارڈ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، جس کے ذریعے ورکرز کو راشن کارڈ کے ذریعے ماہانہ 10 ہزار روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔

چاول کے کاشتکاروں کے لیے اہم فیصلے

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں سے پنجاب میں چاول کے کاشتکاروں کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد اور چین کے ادارے کے درمیان ایم او یو (MoU) کی منظوری دی گئی، جس کے تحت چین پنجاب میں چاول کا ہائیبرڈ بیج متعارف کرانے کے لیے معاونت فراہم کرے گا۔

دیگر ترقیاتی منصوبے

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے مختلف شہروں میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دی گئی، جس میں راجن پور میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ، فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبیلٹی اسٹڈیز کی منظوری بھی دی گئی۔

قانونی اور انتظامی اصلاحات

کابینہ نے پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 میں ترامیم کی منظوری دی، جس کے تحت ایڈیشنل سیشن ججز کو صارفین عدالت کے اختیارات دیے جائیں گے۔ پنجاب لیبر کوڈ 2024 کے مسودے کی منظوری بھی دی گئی جس کے ذریعے کنسٹریکشن، ایگریکلچر اور دیگر شعبوں کے ورکرز بھی شامل ہو سکیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے اسپتالوں میں فرنیچر اور طبی آلات کی خریداری کے لیے فنڈز فراہم کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی میں بھرتیوں کی منظوری دی گئی اور چیف ڈرگز کنٹرولر کے دفتر اور صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ لاہور کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔

کیا گیا ہے کہ یہ تمام فیصلے پنجاب کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے اہم اقدامات ہیں جن سے کاشتکاروں، مزدوروں اور عام لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپتال بسیں پنجاب پنجاب کابینہ چاول فیصل آباد کسان گندم لاہور مریم نواز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپتال پنجاب کابینہ چاول فیصل ا باد لاہور مریم نواز کی منظوری بھی دی گئی مریم نواز شریف کی کی منظوری دی گئی کے کاشتکاروں کے پنجاب کابینہ کے لیے اہم اجلاس میں کی گئی

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن