وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام ملاقات متوقع ہے۔ جس میں متنازع کینال کے معاملے پر بڑی بیشرفت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کینال سے متعلق سندھ کے عوام کے تحفظات وزیر اعظم کو بتائیں گے .

ملاقات میں کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان ہے

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو

پڑھیں:

آصفہ بھٹو کا سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹالوجی کے اسپتالوں کا دورہ

تصویر سوشل میڈیا۔

خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے جمعرات کو سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹالوجی کراچی کے اسپتالوں کا دورہ کیا۔

 آصفہ بھٹو زرداری نے ادارہ برائے صحتِ اطفال و نومولود کےدو مرکزی اسپتالوں کادورہ کیا۔ اس موقع پر سندھ کی وزیرِ صحت عذرا فضل پیچوہو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر بھی موجود تھے۔ 

اعلامیہ کے مطابق آصفہ بھٹو نے کورنگی نمبر 5 میں چلڈرن اسپتال کا بھی دورہ کیا، آصفہ بھٹو نے اسپتالوں کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبر رومز اور او پی ڈیز کا بھی معائنہ کیا۔ 

اس موقع پر انکا کہناتھا کہ سندھ حکومت کا صحت کے شعبے پر فوکس قابلِ فخر ہے۔ بچوں اور ماؤں کے لیے بلا تفریق، مفت علاج کی فراہمی ایک فلاحی ریاست کی بنیاد ہے۔

 آصفہ بھٹو زرداری نے مریض بچوں کے والدین سے علیحدہ نشست میں بھی ملاقات کی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیکس بیس میں اضافے اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے سے ہی عام آدمی کیلئے ٹیکس میں کمی کے ہدف کا حصول ممکن ہوگا،ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے ثمرات کی بدولت معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • ’’ہیپی برتھ ڈے صدر زرداری‘‘،70 ویں سالگرہ پر بلاول،بختاور،آصفہ، فریال اور جیالوں کی مبارکباد
  • وزیرِاعظم شہبازشریف کی ڈاکٹرفوزیہ صدیقی سے ملاقات
  • وزیراعظم سے سفیر یورپی یونین کی الوداعی ملاقات، ملکی سیاسی پیشرفت سمیت اہم امور پر گفتگو
  • حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں:وزیراعظم
  • حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں: وزیراعظم
  • حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور بھی غافل نہیں، وزیراعظم
  • حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور بھی غافل نہیں: وزیراعظم
  • آصفہ بھٹو کا سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹالوجی کے اسپتالوں کا دورہ
  • کوہستان میگا اسکینڈل کے معاملے میں بڑی پیشرفت، اربوں کی ریکوری کا امکان