کراچی:

شہر قائد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو  کا امکان ہے،  اس دوران شدید گرمی کی لہر  سے شہریوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 30 اپریل تک صوبہ سندھ کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے  اور اس دوران درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ  ہو سکتا ہے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ  تھرپارکر،عمرکوٹ اور میرپورخاص میں  معمول سے 4 تا 6 ڈگری اضافی بڑھنے کی توقع ہے۔

دریں اثنا کراچی میں آج اور کل 38 جب کہ  ہفتے کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے ۔ 3 روز کے دوران کراچی میں گرم ومرطوب موسم ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ  سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بدستور بحال رہ سکتی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں آج پارہ 40 تک جانے کا امکان

— فاائل فوٹو

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی میں موسم بدستور گرم رہنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی : شدید گرمی کی لہر ختم، کل سے سندھ کے دیگر شہروں میں گرمی بڑھنے کا امکان
  • سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان
  • کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال ختم، آئندہ 3روز موسم کیسا رہے گا؟
  • ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان
  • کراچی میں آج پارہ 40 تک جانے کا امکان
  • سندھ اور جنوبی پنجاب میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان
  • محکمہ موسمیات کی ہیٹ ویو ختم ہونےکے بعد گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی
  • سورج کا پارہ ہائی، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان