کراچی میں تین روز کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے 4 شہری جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
شہر قائد میں جاری ڈاکو راج کے دوران پیر سے بدھ تک 3 روز میں ڈاکوؤں کی سفاکانہ فائرنگ کا نشانہ بن کر 4 افراد زندگی سے محروم ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 21 اپریل بروز پیر اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید میں ڈاکوؤں نے کار شوروم کے مالک خان عالم کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور اس سے 8 لاکھ 90 ہزار روپے نقدی اور لائسنس یافتہ اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔
22 اپریل بروز منگل ڈاکوؤں نے سپر ہائی وے وزیر گوٹھ اتوار بازار کے قریب فائرنگ سے دنبہ گوٹھ کے رہائشی 28 سالہ غنی کو موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا ۔
اسی روز کورنگی سو کوارٹر ظہور السلام مسجد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 50 سالہ عرفان 23 اپریل بروز بدھ کو زندگی کی بازی ہار گیا۔
اسی روز اورنگی ٹاؤن گلشن احباب میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ حسین زندگی سے محروم ہوگیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کورنگی میں غیر ت کے نام پرخاتون چھریوں کے وار سے قتل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وپرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 8 افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 8افراد زخمی ہوئے، عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی بلال کالونی بدھ بازار سیکٹر 9 کیٹل کالونی نزد جامع مسجد اقصیٰ کے قریب گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش ملی۔مقتولہ کی شناخت 40 سالہ زینت بی بی زوجہ قمر علی لغاری کے نام سے ہوئی،مقتولہ کو شوہر اور بھائی نے غیرت کے نام پر چھریوں کے وار سے قتل کیا کورنگی تھانے کی حدود ضیاء کالونی سیکٹر 32 اے کے قریب گھر سے16سالہ نوجوان حیدر علی ولد امانت علی کی پھندا لگی لاش ملی۔ متوفی نے دل برداشت ہوکر پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ لانڈھی بھینس کالونی موڑ کے قریب گاڑی کی ٹکر 45 سالہ صدیق نامی شخص جابحق ہوگیا ۔ اتحاد ٹاؤن میں 32 سالہ فیصل آگ میں جھلس کر شدید زخمی ہوگیا تھا تاہم سول اسپتال برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گیا ڈیفنس سی ویو بلاک 28 اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں کھڑی سفید رنگ کی پراڈو گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں ملیں ، مر د کی شناخت ریٹائرڈ کیپٹن شہباز ملک جبکہ خاتون کی شناخت کی جارہی ہے ، دنوں لاشوں کو قانونی کاروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ کلا کورٹ تھانے کی حدود لیاری چاکیواڑہ نمبر 2 توحید پلازہ 48 سالہ نعیم ولد امین نامی شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔ جمشید کوارٹر کے علاقے اسلامیہ کالج یو ٹرن کے قریب تیز رفتار رکشے کی ٹکر سے طاہر ہ نامی خاتون جاں بحق ہوگئی۔