Daily Ausaf:
2026-07-24@00:57:24 GMT

مشہور اداکارہ نے ویٹریس بننے کیلئے اداکاری چھوڑ دی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT

ہانگ کانگ کی معروف اداکارہ میگی یو میاؤ ، جنہوں نے کئی مشہور ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، نے 2023 میں اچانک شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔اب وہ چین کے شہر ڈونگ گوان میں ایک معمولی ریستوران میں ویٹریس (ویٹریس) کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

میگی، جو 2012 میں مس چائنا انٹرنیشنل پیجینٹ کی فائنلسٹ رہی تھیں اور ٹی وی بی چینل پرگھوسٹ آف ریئلٹی اور مائی لوور فرام دی پلانٹ میاو جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کر چکی ہیں، اب اپنی سادہ زندگی سے بھرپور اطمینان کا اظہار کر رہی ہیں۔

میگی یو میاؤ کبھی کبھار سوشل میڈیا پر اپنی روزمرہ زندگی کی جھلکیاں شیئر کرتی ہیں۔ حالیہ ویڈیوز میں وہ تربوز کاٹتے ہوئے نظر آئیں، جس کے بدلے انہوں نے 150 یوان کمائے۔ اس سے قبل میزیں لگانے کے کام پر انہیں 180 یوان کی اجرت ملی۔

انہوں نے ایک فلمی کردار کی پیشکش کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں انہیں 500 یوان یومیہ کے عوض کام کی دعوت دی گئی تھی۔

اس پر میگی نے جواب دیا، ”میں اب ڈونگ گوان میں ہوں اور یہاں کچھ شہرت بھی حاصل کی ہے، سوچوں گی۔ 500 یوان… کیا ہانگ کانگ جا کر فلم کروں یا یہیں کام کرتی رہوں؟“

میگی نے بتایا کہ انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ زندگی میں سکون، تحفظ اور یقین کی تلاش میں کیا۔

ان کے مطابق ”ڈونگ گوان میں ہر دن مصروف ہوتا ہے، ہر دن کی آمدنی ہوتی ہے۔ اداکاری میں غیر یقینی بہت ہے، کبھی چھ مہینے تو کبھی سال بھر ایک کردار کے انتظار میں بیٹھنا پڑتا ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ، ”یہاں محنت کا صلہ فوراً ملتا ہے، اس لیے میں یہی کام جاری رکھوں گی۔“

چکن کی قیمتیں عام شہری کی پہنچ سے باہر ، عوام کو اربوں روپے کا نقصان

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا