— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امریکی ناظم الامور سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ہم نے متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کی اور انہیں مالکانہ حقوق دیے ہیں۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ سے امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں امریکی قونصل جنرل، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری اور دیگر موجود تھے۔

ملاقات میں امریکا اور سندھ حکومت کے باہمی تعاون، ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات پر گفتگو ہوئی، اس دوران ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے  مشترکہ اقدامات،دو طرفہ امور پر تبادلۂ خیال بھی ہوا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پر پورٹل بنوا لیا

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل.

..

وزیرِ اعلیٰ سندھ اور امریکی ناظم الامور کے درمیان گفتگو میں زرعی ترقی، جدید زرعی ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت اور سرمایہ کاری پر بھی بات چیت ہوئی۔

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور گھروں کی تعمیر پر بھی تبادلۂ کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے متاثرینِ سیلاب کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کی اور انہیں مالکانہ حقوق دبے۔

امریکی ناظم الامور نے سندھ حکومت کی ترقیاتی کاوشوں پراظہارِ اطمینان کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے امریکی حکومت کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔

یہ ملاقات خوش گوار ماحول میں ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: امریکی ناظم الامور مراد علی شاہ نے کی ناظم الامور

پڑھیں:

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو
  • ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ کا جامعہ پنجاب سے طلبہ کی گرفتاریوں پر شدید ردعمل
  • امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا قصور میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچیں گے
  • سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ 10 روز میں ہو گا، احسن اقبال: امریکی ناظم الامور کا دورہ قصور
  • نٹالی بیکر کا دورہ قصور، سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں
  • امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
  • وزیرِ اعلیٰ سندھ کا ڈکیتوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
  • امریکی ناظم امور کا قصور کا دورہ، سیلاب میں ایک جان بھی ضائع نہ ہونے دینے پر انتظامیہ کی تعریف
  • کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ملاقات کررہے ہیں