وزیر خزانہ کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
فائل فوٹو
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتو کانڈا سے ملاقات کی اور پانڈا بانڈ کے اجرا کے لیے جزوی کریڈٹ گارنٹی کی فراہمی میں ADB کی معاونت کی درخواست کی۔
وفاقی وزیرِ خزانہ سے فلپ مورس انٹرنیشنل کے نائب صدر کرسٹوس ہارپانڈیتس سے ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے فلپ مورس انٹرنیشنل سے درخواست کی کہ وہ اپنی ٹیکس تجاویز وزارتِ خزانہ کے ساتھ شیئر کریں۔
وفاقی وزیر خزانہ کی موڈیز ٹیم سے بھی ملاقات ہوئی۔ وزیرخزانہ نے حکومتی اسٹرکچرل ریفارمز ایجنڈے پر پیش رفت سے موڈیز ٹیم کو آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی اورترسیلات زر میں اضافے جیسے اقتصادی اشاریے مثبت ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، چار ایرانی شہریوں اور چار کرپٹو ایکسچینجز پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ دوسری طرف ایرانی خبر ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے مجوزہ حتمی منصوبے پر اب تک کوئی جواب نہیں بھیجا ہے۔
مہر نیوز کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی مجوزہ منصوبے پر ایران میں بات چیت جاری ہے، امریکی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایرانی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر، ایران ٹھوس اور حقیقی فوائد حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔