دربار انتظامیہ کے مطابق آج صبح سے بذریعہ راہداری 247 یاتری بھارت سے پاکستان پہنچے ہیں، یاتریوں نے دربار میں ماتھا ٹیکا اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں، یاتری شام 6 بجے واپس بھارت لوٹ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت حالات کشیدہ ہونے کے بعد بھی پنجاب علاقے شکر گڑھ میں واقع کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی رہی۔ دربار انتظامیہ کے مطابق آج صبح سے بذریعہ راہداری 247 یاتری بھارت سے پاکستان پہنچے ہیں، یاتریوں نے دربار میں ماتھا ٹیکا اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں، یاتری شام 6 بجے واپس بھارت لوٹ گئے۔ یاتریوں نے کرتار پور راہداری کھلی رکھنے اور بہترین مہمان نوازی پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

بھارت‘ مندر میں بھگدڑ‘ متعدد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارت‘ مندر میں بھگدڑ‘ متعدد ہلاک
نئی دہلی: جنوبی بھارت کی ایک مندر میں بھگدڑ مچ جانے کے باعث متعدد افراد کے ہلاک اور درجنوں زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی بھارت میں گزشتہ روزایک مندر میںاچانک بھگدڑ مچ گئی۔ جس کے نتیجے میں  10  افراد ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ آندھرا پردیش کی سری کاکولم ضلع میں واقع سوامی وینکٹیسوارا مندر میں پیش آیا، جہاں سیکڑوں عقیدت مند مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے جمع تھے۔
انتظامیہ کے مطابق واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں لوگ مندر کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جس سے بڑے پیمانے پر بد نظمی پیدا ہوگئی۔ مقامی حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

محمد ایوب

متعلقہ مضامین

  • بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کا آغاز، سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری
  • لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ
  • بابا گورو نانک کا 556واں جنم دن، گوردوارہ جنم استھان کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا
  • سندھ سے ایک ہزار ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ پہنچ گئے 
  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ، بین الاقوامی رپورٹ میں انکشاف
  • بھارت‘ مندر میں بھگدڑ‘ متعدد ہلاک
  • دو ہزار سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، بھارتی حکومت کو سانپ سونگھ گیا
  • بابا گورونانک کا 556ویں جنم دن، ننکانہ صاحب کے تعلیمی اداروں میں 3 روزہ تعطیل
  • پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار