بھارتیوں کے تمام ویزے معطل، سکھ یاتری مستثنیٰ ہیں: ترجمان دفترِ خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان---فائل فوٹو
ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کے رویے سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت نے یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا، بھارت کی جانب سے پانی کی معطلی کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ نے پاکستان کے خلاف بھارت کی گمراہ کن مہم کو مسترد کردیا، اور کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ ڈالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدو رفت بند کر دی گئی ہے، سارک اسکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کر دیے گئے ہیں، سکھ یاتری ویزا معطلی سے مستثنیٰ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اسٹاف کی تعداد کم کر کے 30 کر دی گئی ہے، پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ترجمان دفتر
پڑھیں:
پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر مسترد کر دیا۔ اسلام آباد سے دفتر خارجہ کے مطابق اعلیٰ سفارتکاروں کو امن و ہم آہنگی کا پیغام دینا چاہیے، پاکستان نے بھارت کی پاکستان مخالف مہم کو گمراہ کن اور جھوٹا بیانیہ قرار دیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق بھارت اپنی سرحدوں سے باہر دہشتگردی کی سرپرستی چھپا نہیں سکتا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم کو بھی عالمی برادری سے نہیں چھپا سکتا۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت کو حالیہ اشتعال انگیز اقدامات کا جواز تراشنے سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان امن، بات چیت اور سفارت کاری پر یقین اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کی مکمل صلاحیت اور عزم رکھتا ہے۔ بھارتی بیانیہ ناکام فوجی مہم جوئی کے بعد مایوسی کا عکاس ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کون سی 2 اہم کامیابیاں حاصل کرچکا ہے؟ بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے اپنی سیاسی جماعت کو آئینہ دکھا دیا
مزید :