بھارت کیساتھ تمام تعلقات منقطع، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار،دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں۔ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے پر مہر ثابت کر دی۔ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی ہے،
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نےکہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہد کو معطل کیا، بھارت کے رویے سے علاقائی امن واستحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت بند کر دی گئی، سارک اسکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کر دیے، سکھ یاتری ویزہ معطل سے مستثنیٰ ہیں۔
شفقت علی خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اسٹاف کی تعداد کم کر کے 30 کر دی گئی ہے، پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے پر مہر ثابت کر دی، کل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت کو جوابات دیے، وزیراعظم نے حالیہ دورہ ترکیہ میں ترک قیادت کے ساتھ مفید بات چیت کی۔
انھوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا، فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھنے پراتفاق کیا
آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس کی کم قیمتوں پر واپسی متعارف، ایپل کا بڑا اعلان
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شفقت علی خان دفتر خارجہ پاکستان کی کہ بھارت
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔