Islam Times:
2025-11-05@02:25:37 GMT

پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد قتل

اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT

پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد قتل

شہر میں اسلحے کی بھرمار اور گلی گلی اسلحے کی نمائش کے باعث قتل کی بڑھتی وارداتوں پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی سوالات اٹھا دیے ہیں جہاں 24 گھنٹوں کے دوران فقیر آباد، پھندو، شاہ پور سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں 10 افراد کے قتل کےبعد شہر کی فضا سوگوار ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ جمیل چوک میں مسلح افراد نے گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا جبکہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پشاور کے تھانہ پھندو پولیس کے مطابق 6 افراد کے قتل کا واقعہ جمیل چوک رنگ روڈ پر پیش آیا ہے جب وہ شادی کی تقریب کے بعد واپس گاڑی میں جا رہے تھے اسی دوران ان کی گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی گئی۔ پشاور میں فائرنگ کے مذکورہ واقعے میں ایک راہگیر یحییٰ ولد سرکار بھی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوا اور  ثاقب ولد سید احمد شاہ زخمی ہوا ہے۔ واقعے کے حوالے سے بتایا گیا کہ افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین دوست شامل ہیں، جن میں سے ایک کا تعلق ہزار خوانی اور دوسرے کا صوابی سے بتایا جا رہا ہے۔

گاڑی پر فائرنگ کی اطلاع پر ایس پی فقیر آباد محمد ارشد خان اور ڈی ایس پی عمر آفریدی بھی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو پوسٹمارٹم اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم مقتولین کے لواحقین کی شکایت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق پھندو میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے میں ہزار خوانی کے سابق ناظم حمایت خان کے جوان سالہ فرزند اسامہ کو بھی قتل کردیا گیا اور پولیس نے بتایا کہ بڈھ بیر سے تعلق رکھنے والے مقتولین کی سابقہ دشمنی چلی آرہی تھی۔

خیال رہے کہ پشاور میں اسلحے کی بھرمار اور گلی گلی اسلحے کی نمائش کے باعث قتل کی بڑھتی وارداتوں پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی سوالات اٹھا دیے ہیں جہاں 24 گھنٹوں کے دوران فقیر آباد، پھندو، شاہ پور سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں 10 افراد کے قتل کےبعد شہر کی فضا سوگوار ہوگئی ہے۔ پشاور کے علاقے فقیر آباد میں اسکول ٹیچر کو قتل کیا گیا تھا اور فقیر آباد میں ہی ٹک ٹاکر خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، اسی طرح شاہ پور میں لیڈی کانسٹیبل اور پھندو میں گاڑی پر فائرنگ کرکے 6 افراد کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گھنٹوں کے دوران افراد کے قتل اسلحے کی گاڑی پر قتل کی

پڑھیں:

اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے

اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)جڑواں شہروں میں ڈینگی کا پھیلاو جاری ہے،گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مزید 42افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران تئیس نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے

ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاروا چیکنگ کے دوران 185پازیٹو ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی گئی،اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے67مریض زیرعلاج ہیں۔ دوسری طرف گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں 19افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی، محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1361ہوچکی ہے،اس وقت راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 28مریض زیر علاج ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار سی ڈی اے میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سی ڈی اے اور سپارکو کے درمیان بہتر شہری منصوبہ بندی کے حوالے سے سیٹلائٹ امیجز کی... شہر اقتدار کے ماسٹر پلان کی 65ویں سالگرہ کی تقریب،اسلام آباد شہر میلہ کا انعقاد اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل کا اعلان چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے لبنان کے سفیر عبد العزیز عیسی سے ملاقات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پشاور ہائیکورٹ کا تاریخی اقدام: ملک کی پہلی ایوننگ عدالت ایبٹ آباد میں قائم
  • شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کی گاڑی پر فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی
  • بنوں میں ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی
  • پنجاب پولیس کا اسموگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 24 گھنٹوں میں 28 مقدمات، 396 افراد پر جرمانے
  • کراچی: براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب  ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر بھتیجا جاں بحق، چچا زخمی
  • اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری
  • کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
  • پشاور سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، پاک افغان مذاکرات کے دوران دہشتگردی کا نیا واقعہ