فرانس: مسجد میں نمازی قتل، ملزم نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
فرانسیسی کی ایک مسجد میں ایک مسلمان نمازی کو قتل کرنے کے بعد اس کی ویڈیو بنانے والے شخص کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے کے بعد فرانسیسی پولیس نے جنوبی شہر کی ایک مسجد کے اندر ایک مسلمان نمازی کو قتل کرنے میں ملوث شخص کی تلاش شروع کردی۔
جنوبی فرانس کے علاقے گارڈ کے گاؤں لا گرینڈ کومبے میں نمازی پر درجنوں بار چاقو سے حملہ کیا گیا، حکام قتل کو ممکنہ اسلاموفوبیا جرم کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
مبینہ مجرم نے اپنے اپنے فون سے ایک ویڈیو بنائی جس میں متاثرہ شخص کو درد سے کراہتے ہوئے دکھایا گیا، قاتل نے ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں واردات کو نہیں دیکھا گیا، مسجد کے اندر نصب سیکیورٹی کیمروں میں اس کو دیکھا گیا۔
فوٹیج میں قاتل نے ان کیمروں کو دیکھا اور کہا کہ یقینی طور پر مجھے گرفتار کرلیا جائے گا ‘۔
ذرائع کے مطابق مشتبہ مجرم کی شناخت بوسنیائی نژاد غیر مسلم فرانسیسی کے طور پر کی گئی۔
یہ واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا تھا جب کہ واردات کے وقت مسجد میں صرف 2 مقتول اور قاتل) ہی موجود تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان نےکل رات آئی 8 مرکز میں ہلڑبازی کی اورپولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور گالم گلوچ کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ملزم پولیس اہلکاروں سے جھگڑتا اورگالم گلوچ کرتا نظر آرہا ہے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر فرارہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تھانہ آئی9 پولیس نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور ہلڑ بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی گاڑی بھی تھانے منتقل کر دی ہے۔