پشاور میں  فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی۔

گزشتہ روز تاک میں بیٹھے 4 مسلح افراد نے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد جانے والے شہریوں کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔

فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوئے، واقعے میں ایک راہگیر بھی زندگی کی بازی ہار گیا تھا، مسلح افراد مقتولین کا شادی ہال سے نکلنے کا انتظار کرتے رہے۔ 

رپورٹ کے مطابق جائے وقوع پر ملزمان سر عام اسلحہ لہراتے رہے جب کہ واردات کا مقدمہ تھانا پھندو میں درج کرلیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ ایف آئی آر 5 ملزمان کے خلاف درج کی گئی، متن میں کہا گیا کہ مقتولین شادی سے واپس جا رہے تھے، واپسی پر جمیل چوک میں فائرنگ کا نشانہ بنے۔

ایف آئی آر کے مطابق  فائرنگ کا واقعہ گذشتہ شام پیش آیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی، موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق

راولپنڈی:

راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کے علاقے پشاور روڈ پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کار سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

موٹر سائیکل سوار مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں ولید اور ذیشان شامل ہیں، دونوں مقتول کچھ تھانہ آرے بازار کے قتل کے مقدمے میں ملوث تھے۔

دونوں مقتولین کو ماتحت عدالت سے سزا ہوئی تاہم اعلی  عدالت  کے احکامات  پر  کچھ عرصہ قبل  رہا ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ مقتولین کو بدلہ لینے کے لیے انکے مخالف فریق نے قتل کیا ہے، تاہم صورتحال مدعی سامنے آنے اور تفتیش پر واضح ہو گی۔

مقتولین کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مقتولین کے لواحقین بھی اسپتال کے باہر جمع ہو گئے ہیں۔

مقتولین کے لواحقین اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے باہر شدید احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اپستال ایمرجنسی کا عملہ یرغمال ہو کر رہ گیا ہے۔

علاقے میں ہوائی فائرنگ کی آوازیں بھی سنیں گئیں ہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی، موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق
  • پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد قتل
  • پشاور؛ گاڑی پر فائرنگ سے  6 افراد جاں بحق، شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد قتل
  • پشاور، شادی میں شرکت کے بعد جانیوالی گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد قتل
  • پشاور، گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • پشاور: پھندو میں فائرنگ کا واقعہ، کار سوار 5 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • پشاور: شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جانے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ، 5 افراد قتل
  •  پشاور: شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جانے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ، 5 افراد قتل
  • پشاور: عدالت جانیوالے 4 افراد فائرنگ سے زخمی