پنجاب پولیس کی بڑی کارروائی: 24 گھنٹوں میں 66 جرائم پیشہ افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
سٹی42: پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران 27 جرائم پیشہ گینگز کے 66 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا جس میں کلاشنکوف، پستول، رائفلز، بندوقیں اور 113 مختلف ہتھیاروں کے علاوہ بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔
کارروائیوں کے دوران 60 موٹر سائیکلیں، 52 موبائل فونز، 15 مویشی اور 40 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔
لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
ترجمان کا کہنا ہے کہ 263 اشتہاری مجرم، 101 عدالتی مفرور اور 100 عادی مجرموں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا گیا۔ پولیس مقابلوں میں 6 مجرمان کو انجام تک پہنچایا گیا جبکہ 2 زخمی ہوئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشنز کو مزید تیز کرنے اور ان کارروائیوں کو بلا تعطل جاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
کراچی، نوعمر لڑکے سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزمان گرفتار
کراچی:ابراہیم حیدری پولیس نے نوعمر لڑکے سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے بنگالی پاڑہ میں نوعمر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بروقت کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت فراز اور حمزہ کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان بچے کو دوست سے ملوانے کا جھانسہ دے کر اپنے ہمراہ لے گئے تھے تاہم پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ضلعی ترجمان نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے جسمانی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔