پاکستان بھارت کشیدگی؛ وزیراعظم شہباز میاں نواز شریف سے مشورہ لینے جاتی امرا چلے گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف آج اپنے بھائی نواز شریف سے ملنے کے لئے جاتی امرا گئے۔ وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر ان سے تبادلہ خیال کیا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی ملاقات کے موقع پر وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔
لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو پہلگام واقعہ کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
نواز شریف نے حالیہ ملکی و عالمی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کو اپنی رائے سے آگاہ کیا ۔
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہباز شریف نواز شریف
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔