پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے، بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے، بھارت ماضی میں بھی اس طرح کے مختلف ڈرامے کرچکا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے جیسے فیصلے جنگی حالات میں بھی نہیں کیے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں پر نوازشریف کو بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے کہا ملک کا مستقبل روشن ہے ہم جاگ رہے ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے، بھارت ماضی میں بھی اس طرح کے مختلف ڈرامے کرچکا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے جیسے فیصلے جنگی حالات میں بھی نہیں کیے گئے۔
وزیر اعظم نے پہلگام واقعے کے پس منظر میں بھارت کی جانب سے اشتعال انگیز کاروائیوں پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، ہر طرح کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
مزیدپڑھیں:‘ووڈ پیکر’ پر درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کا الزام، مگرکیوں؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شریف نے کہا میں بھی
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے کی پاکستان کی شدید مذمت کا اعادہ کیا،وزیراعظم نے 9 ستمبر کو اسرائیل کے حملے کو قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔وزیراعظم نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات تاریخی، دیرینہ اور پائیدار ہیں اور یہ آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشرق وسطی میں اسرائیل کی جارحیت کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے پیش نظر امت کے اندر اتحاد بہت ضروری ہے،وزیراعظم نے دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کے فیصلے کو سراہا۔