بابراعظم پاکستان کرکٹ کے 'سب سے بڑے برانڈ، اسٹار' قرار
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
سابق ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر نے بابراعظم کو پاکستان کرکٹ کا 'سب سے بڑا برانڈ، اسٹار' قرار دیدیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر سہیل تنویر نے بابراعظم کی مقبولیت پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب ملتان، کراچی اور لاہور کے اسٹیڈیم میں بیٹنگ کیلئے اُترتا ہے تو ہجوم دیکھنے والا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے اپنی فارم اور مسلسل پرفارمنس سے مقام بنایا ہے، انکے انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑھتے فالوورز کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی "معروف ماڈل" کو گھورنے کی ویڈیو وائرل
سہیل تنویر نے لاہور قلندرز کے خلاف بابراعظم کی اننگز کی تعریف کی اور کہا کہ انکی بیٹنگ نے میچ وننگ اننگز کھیلی اور 'کلاسک' بیٹر کی یاد تازہ کی۔
مزید پڑھیں: بابراعظم، نسیم، صائم اور اعظم؛ کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟
انہوں نے 42 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز کی اننگز کھیلی لیکن اگر آپ غور سے دیکھیں تو وہ اپنی کھوئی ہوئی فارم حاصل کررہے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
24 گھنٹے میں 3 پاکستانی کوہ پیما نانگا پربت سرکرگئے
ویب ڈیسک : 24 گھنٹے میں 3 پاکستانی کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرلیا
ڈاکٹر رانا حسن جاوید اور علی حسن کے بعد ایک اور پاکستانی کوہ پیما نے نانگا پربت نے سر کرلیا۔ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سہیل سخی نے بغیر آکسیجن سپورٹ کے نانگا پربت سر کیا ہے۔سہیل سخی نے آج صبح 8 ہزار 126 میٹر بلند چوٹی کے ٹاپ پر پہنچے ہیں، 8 ہزار میٹر سے زائد یہ چوتھی چوٹی ہے، جسے انہوں نے سر کیا ہے۔
پاکستانی کوہ پیما نے نانگا پربت سے قبل کے 2، جی 1 اور جی 2 بھی سر کر رکھی ہے۔سہیل سخی نے گیشربرم ون اور گیشر برم ٹو پر بھی آکسیجن سپورٹ استعمال نہیں کی تھی۔
کم سن بچی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 پاکستانی کوہ پیما نانگا پربت سر کرچکے ہیں، سہیل سخی سے پہلے ڈاکٹر رانا حسن جاوید اور علی حسن نے چوٹی سر کی تھی۔