ولیمسن نے بابراعظم کو “پسندیدہ کرکٹر” قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
سابق کیوی کپتان کین ولیمسن نے بابراعظم کو اپنا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کودئیے گئے خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں پاکستان میں صرف چند دنوں سے ہوں، برسوں سے پاکستانی ٹیم کے خلاف کئی بار کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوا، میں ہمیشہ بابر اعظم کو بیٹنگ کرتے دیکھنے سے لطف اندوز ہوا ہوں، وہ ایک شاندار بیٹر ہیں اور دیکھنے کے قابل بہت خوبصورت کھیل پیش کرتے ہیں، اسی لیے وہ ہمیشہ سے میرے پسندیدہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں ہمیشہ سے فاسٹ بولرز کی بہتات رہی ہے، اب بھی بہت سے خطرناک بولرز موجود ہیں، شاہین آفریدی خاص طور پر نئی گیند کے ساتھ شاندار رہے ہیں۔
آئی سی سی ایونٹس کے فیصلہ کن معرکوں میں نیوزی لینڈ کی کئی شکستوں پر کین ولیمسن نے کہا کہ میں نتائج کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا، البتہ کچھ میچز میں ہم بہترین پوزیشنز میں رہے اور کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں، پھر فائنلز تک پہنچ کر جیت نہ پانے کا تجربہ بھی ہوا۔
پاکستان میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ وہ ایک اچھا ٹورنامنٹ تھا اور ہم اسے جیتنا چاہتے تھے، البتہ ایسا نہ ہوسکا، خیر آپ آگے بڑھتے اور اب اگلا ہدف پی ایس ایل ہی ہے۔
آئی پی ایل کے دوران کمنٹری
بھارت میں آئی پی ایل کے دوران کمنٹری کو کین ولیمسن نے اپنے کیریئر کے اس مرحلے پر اچھا تجربہ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلتے ہوئے ہی کچھ مختلف کرنے کی کوشش خوشگوار رہی۔
اس وقت میری ترجیح کھیلنا ہے لیکن دوسری طرف سے بھی کھیل سے جڑے رہنے کا تجربہ دلچسپ رہا، کمنٹری بھی اس کھیل سے قریبی تعلق رکھتی ہے جس سے میں محبت کرتا ہوں، مجموعی طور پر چند ہفتوں کے لیے یہ تجربہ کرنا بہت خوشگوار رہا۔
محمد رضوان اور بابر اعظم کے اسٹرائیک ریٹ پر تنقید کے سوال پر کین ولیمسن نے کہا کہ پی ایس ایل 10 کے کچھ میچز میں 230 کے قریب اسکور بنے بنا جبکہ بعض میں مجموعہ 130 یا 140کے قریب بھی رہا، آپ کو خود کو حالات کے مطابق ڈھالنا پڑتا ہے۔
کین ولیمسن نے فائنل تک رسائی کو کراچی کنگز کا ہدف قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیوک رونکی سمیت کئی دوستوں سے پی ایس ایل کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے، پہلے سے طے شدہ مصروفیات اور فٹنس کو درست کرنے کی وجہ سے یہاں آنے میں تاخیر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک پہنچیں گے، یہی ہمارا ہدف ہے۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کین ولیمسن نے پی ایس ایل نے کہا کہ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ
کراچی(نیوزڈیسک) عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستانی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے ہو گیا۔
اسی طرح ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 3 ہزار 944 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 4 ہزار 459 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی منڈی میں بھی سونا مزید مہنگا ہو گیا، عالمی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کے نرخوں میں 46 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونا 4 ہزار 494 ڈالر سے بڑھ کر 4 ہزار 540 ڈالر کا ہو گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔
مزید پڑھیں۔اٹلی ، دو پاکستانی شہریوں کو چار تارکین وطن کارکنوں کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا