فٹبال کا موجد انگلینڈ نہیں اسکاٹ لینڈ ہے، اسکاٹش مورخ
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
لاہور:
سمجھا جاتا ہے کہ دنیا کا مقبول ترین کھیل فٹ بال انگلینڈ میں پھلا پھولا ہے۔
تاہم مشہور اسکاٹش اسپورٹس مورخ جیڈ اوبرائن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کھیل کی جنم بھومی اسکاٹ لینڈ ہے، لہٰذا وہی اس اعزاز کا مستحق ہے۔
وجہ یہ کہ انھوں نے اسکاٹش علاقے اینورتھ (Anworth) میں قدیم ترین فٹ بال گراؤنڈ دریافت کیا ہے۔
مزید پڑھیں: فیفا ایوارڈز 2024، بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ برازیل کے وینیسیوس جونیئر کے نام
اثریاتی شہادتوں کے مطابق میدان میں 400 سال قبل فٹ بال میچ کھیلے جاتے تھے۔
اوبرائن کہتے ہیں اسکاٹش میدانوں سے یہ کھیل انگلینڈ پہنچا اور پھر بیرون ملک جانے والے اسکاٹشوں اور انگریزوں نے پوری دنیا میں پھیلا دیا۔
یاد رہے وفاق یوکے میں شامل انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ تاریخی، تہذیبی، ثقافتی اور لسانی اعتبار سے دو مختلف ممالک ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد:عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔