26 نومبر احتجاج کے 2 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 11 جون تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چھبیس نومبر احتجاج پر درج دو مقدمات میں بشری بی بی کی ضمانت میں گیارہ جون تک توسیع کر دی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چھبیس نومبر احتجاج پر درج دو مقدمات کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کےجج ابو الحسنات ذولقرنین نے کی، وکیل انصرکیانی اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت گیارہ جون تک ملتوی کردی،بشری بی بی کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ اورکراچی کمپنی میں دو مقدمات درج ہیں۔
کالے ڈالے میں شہری کو اغوا کرنے کی کوشش , یاسر شامی نے روکا تو اندر سے کون نکل آیا؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پہلگام واقعہ: چینی وزیر خارجہ کا انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت کا اعلان
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں چینی وزیرخارجہ نے انسدادِ دہشتگردی کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔
دوران گفتگو اسحاق ڈار نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں حالیہ دہشتگردی کے حملوں کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف اپنے عزم پر قائم ہے اور ایسی کارروائیوں کی مخالفت کرتا ہے جو صورتحال کو مزید بگاڑ سکتی ہیں۔
اس موقع پر چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کے لیے بیجنگ کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنا اقوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پہلگام حملہ: بھارتی الزامات اور اقدامات کے خلاف سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کی حمایت علاقائی امن اور استحکام کے لیے چین کے وسیع عزم کا حصہ ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی توجہ حالیہ صورتحال سے ذمہ داری سے نمٹنے پر مرکوز ہے اور اس عمل کے دوران چین اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ رابطہ برقرار رکھے گا۔
وانگ یی نے پاکستان کے ‘معقول سیکورٹی خدشات’ کے بارے میں چین کی حمایت کا اظہار کیا اور خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے اسلام آباد کی حمایت کا وعدہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کسی بھی طرف کے بنیادی مفادات کے لیے فائدہ مند نہیں ہیں اور یہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے خطرہ بھی بن سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کردیا
وانگ نے پاکستان اور بھارت سے پر زور دیا کہ وہ ضبط کا مظاہرہ کریں، بات چیت کا آغاز کریں اور مل کر کشیدگی کو کم کرنے اور خطے میں استحکام کو فروغ دینے کے لیے کام کریں۔
چینی وزیرخارجہ کا یہ اہم بیان مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے وقت سامنے آیا ہے جس میں 27 سیاح جان سے گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں