اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین نے انسداد دہشت گردی کے مؤقف پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اسحاق ڈار نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر چینی ہم منصب کو بریفنگ دی۔

چین کی جانب سے پاکستان کی طرف سے پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کے مطالبے کا خیرمقدم کیا گیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے اور خطے میں کشیدگی کا خواہاں نہیں، پاکستان معاملے کوسنجیدگی اور ذمہ داری سےسنبھالنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

لندن ، پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے میں ملوث ایک شخص گرفتار

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا تھا کہ چین خطے کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چین نے ہمیشہ پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے مؤقف کی حمایت کی۔

وانگ ای نے کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاک بھارت کشیدگی دونوں ممالک اور خطے کے امن کیلئےنقصان دہ ہے۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: دہشت گردی کے پاکستان کی

پڑھیں:

ایس سی او انسداد دہشت گردی ونگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات

شنگھائی تعاون تنظیم کے علاقائی انسداد دہشت گردی ڈھانچے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل اولار بیک شارشییف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقین نے خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر  نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے ایس سی اوکی کوششوں کو سراہا اور علاقائی و عالمی سطح پر پائیدار امن کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
  • چین کا انسداد دہشت گردی کے مؤقف پر پاکستان کی حمایت کا اعلان
  • پہلگام واقعہ: چینی وزیر خارجہ کا انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت کا اعلان
  • پاکستان، دنیا اور دہشتگردی کے درمیان حائل دیوار ہے، عطا تارڑ
  • تنازع کسی بھی صورت بھارت اور پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے، چینی وزیر خارجہ
  • دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 90 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے: وفاقی وزیراطلاعات
  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 90 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے، وفاقی وزیراطلاعات
  • بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطلی کا اعلان آبی دہشتگردی ہے، جام خان شورو
  • ایس سی او انسداد دہشت گردی ونگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات