Daily Ausaf:
2025-04-28@19:28:55 GMT

مانسہرہ: جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT

مانسہرہ(نیوز ڈیسک)مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ مانسہرہ میں کن چھجڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ سنڈی سے جبوڑی جارہی تھی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونےکےباعث پیش آٰیا جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق اور 6 افرا زخمی ہوئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

چنائی خواتین کیلئے محفوظ شہر نہیں، غیرملکی طالبہ کی ویڈیو وائرل

CHENNAI:

بھارت میں غیرملکی سیاح خواتین کے ساتھ ریپ کی رپورٹس سامنے آتی ہیں اور حال ہی میں ایک غیرملکی طالبہ کی ویڈیو پوسٹ وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ ایک رکشہ ڈرائیور پر ریپ کی کوشش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ چنائی خواتین کے لیے غیرمحفوظ شہر ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق وائرل پوسٹ میں غیرملکی طالبہ نے چنائی کو غیرمحفوظ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ ایک آٹو رکشہ ڈرائیور نے شہر کے مشہور مقام پر دن دہاڑے ان کا ریپ کرنے کی کوشش کی اور یہاں تک دھمکی دی کہ ریپ کے بعد انہیں رکشے سے باہر پھینک دے گا۔

ویڈیو کے ساتھ طالبہ نے کہا کہ بدترین لمحہ وہ تھا کہ کوئی بھی مدد کے لیے تیار نہیں تھا اور ایک آدمی بھی مدد کے لیے نہیں آیا، صبح کی واک کرنے والے لوگ ایسے گزر رہے تھے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ہو۔

انہوں نے سوال کیا کہ یہ کیسی جگہ ہے جہاں ایک خاتون کو خطرے میں دیکھ کر آنکھ بند کرلی جاتی ہیں، یہ کس طرح کا شہر ہے جہاں آٹو رکشوں کو بغیر نمبر پلیٹ کے آزادانہ طور پر چلنے کی اجازت ہے۔

بھارت کے نظام پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کس طرح کا نظام ہے، جس میں یہاں بلائے گئے مہمان کو بے آسرا چھوڑا جاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ میں غیرملکی طالبہ نے دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا جب وہ اور ان کی دوست آٹو رکشے میں تھیرووانمیور ساحل جا رہی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکشے کا ڈرائیور کہتا ہے کہ آپ میرے کسٹمرز ہیں، مجھے درست انداز میں مخاطب کریں، جس پر خواتین کہتی ہیں چلائیں نہیں۔

رکشہ ڈرائیور آپے سے باہر ہوتے ہوئے خواتین سے کہہ رہے ہیں کہ اگر میں نیچے اترا تو آپ کے نازک حصوں کو توڑ دوں گا، مجھے میرے 163 روپے دے دیں۔

تلخ کلامی کے دوران خواتین پیسے رکشہ ڈرائیور کی طرف اچھالتی ہیں جبکہ ڈرائیور رکشے اتر کر ان کر تھوک دیتا ہے، جس کے بعد خاتون کا اس کی دوست وہاں سے پیدل چلے جاتے ہیں مگر ڈرائیور پیسے پھینک دیتا ہے اور ان کو برا بھلا کہتے ہوئے وہاں سے چلا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غیرملکی طالبہ کی جانب سے چنائی کے میئر، پولیس حکام اور وزیراعلیٰ کو ٹیگ کی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے تاہم خواتین کی جانب سے پولیس میں باقاعدہ شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانسہرہ: جیپ کھائی میں جا گری، بچی سمیت3 خواتین جاں بحق
  • امریکا: چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، 3 مسافر ہلاک
  • رواں سال خونیں ٹریفک حادثات میں اب تک 298 شہری جاں بحق ہوئے
  • فیصل آباد: جھولے سے گرنے والی لڑکی اسپتال میں دم توڑ گئی
  • امریکا: چھوٹے طیارے کو حادثہ، 3 مسافر ہلاک
  • کراچی: پانی میں گرنے والا نوعمر لڑکا ڈوب کر جاں بحق
  • چنائی خواتین کیلئے محفوظ شہر نہیں، غیرملکی طالبہ کی ویڈیو وائرل
  • بھارت نے 60 شادی شدہ خواتین کو پاکستان واپس آنے سے زبردستی روک دیا
  • کم عمری کی شادی حاملہ خواتین میں موت کا بڑا سبب قرار