جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 16 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
جنوبی وزیرستان کے علاقے لوئر وانا کے بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں مقامی امن کمیٹی کے رہنما کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور مقامی افراد امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہو گئے ہیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
(اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں)
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بم دھماکا وانا وزیرستان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بم دھماکا وانا وزیرستان
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔