جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
وانا: جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق دھماکے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے میں امن کمیٹی کے رہنما کو نشانہ بنایا گیا۔
ڈی سی وانا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر وانا ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ہسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق متعدد افراد کے ملبے تلے دبنے کی اطلاعات ہیں، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کیچ، گاڑی پر دھماکہ، فوجی افسر سمیت 5 اہلکار جانبحق
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کیچ میں گاڑی کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ جس میں کیپٹن سمیت پانچ فوجی جانبحق ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کیچ میں دشت اور مند کے درمیانی علاقے میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پانچ سکیورٹی فورسز کے اہلکار جانبحق ہو گئے ہیں۔ جن میں فوجی افسر بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔