City 42:
2025-04-28@14:03:52 GMT

جنوبی وزیرستان: وانا بازارمیں دھماکہ، ہلاکتوں کا خدشہ

اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT

 ویب ڈیسک:جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں زور دار دھماکا ہوا ہےجس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

  پولیس کے مطابق دھماکے میں امن کمیٹی کے سابق رکن سیف الرحمان کو نشانہ بنایا گیا، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے وانا بازار میں زور دار دھماکا ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد پولیس کی نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

ایل ڈی اے کا شہر میں سٹرکچر پلان روڈ کا جال بچھانے کے منصوبے میں اہم پیشرفت

 پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں امن کمیٹی کے سابق رکنی سیف الرحمان کو نشانہ بنایا گیا ہے، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وانا میں دھماکہ، وزیرداخلہ کا قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر اظہارِ افسوس

سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن  نقوی نے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

وزیرداخلہ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ  اور افسوس کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ 

 محسن نقوی نے کہا کہ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ 

ڈالر کی قیمت میں اضافہ

قبل ازیں جنوبی وزیرستان، وانا میں امن کمیٹی کے دفتر میں دھماکہ ہوا، اس دوران دفتر میں کمانڈر سیف الرحمان کی سربراہی میں جرگہ جاری تھا۔ دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 9 سے زیادہ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں کمانڈر سیف الرحمان بھی شامل ہیں ۔ 

متعلقہ مضامین

  • وانا میں دھماکہ، وزیرداخلہ کا قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر اظہارِ افسوس
  • جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 16 زخمی
  • جنوبی وزیرستان: وانا میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق
  • جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • جنوبی وزیرستان، وانا بازار میں بم دھماکا، متعدد افراد زخمی
  • جنوبی وزیرستان میں بم دھماکا ، متعدد افراد زخمی
  • جنوبی وزیرستان: وانا بازار میں بم دھماکا ، متعدد افراد زخمی
  • ایرانی بندرگاہ پر دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی
  • ایران کی بندرگاہ میں خوفناک دھماکا؛ 400 زخمی، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ