شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردی گئیں، ایڈوائزری میں احتیاط برتنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات کے لیے درخواست دینے والے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں۔
جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندگان کو نادرا سینٹرز کا دورہ کرتے وقت اصل دستاویزات ساتھ لانا ہوں گی، بی فارم یا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے لیے فوٹو کاپی کی ضرورت نہیں ہے۔نادرا نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی اور کے شناختی کارڈ کو بطور ضمانت استعمال کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ مالی پیشکشوں یا انعامات کے بدلے اپنی ذاتی معلومات یا فنگر پرنٹس کا اشتراک نہ کریں۔مزید برآں، نادرا نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ غیر ضروری فوٹو کاپیاں لے جانے سے گریز کریں اور پروسیسنگ کے لیے صرف اصل دستاویزات لائیں۔
ایڈوائزری میں احتیاط برتنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا، خاص طور پر نادرا مراکز میں، جہاں ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ شہریوں سے تاکید کی گئی کہ وہ چوکس رہیں اور کسی بھی خدمات یا انعامات کے لیے اپنے شناختی کارڈ بطور ضمانت حوالے کرنے سے گریز کریں۔نادرا کے مطابق شناختی کارڈ کی غیر ضروری فوٹو کاپی کو روکنے کا فیصلہ افراد کو شناخت کی چوری کا شکار ہونے سے بچانے اور ذاتی ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کو یقینی بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شناختی کارڈ
پڑھیں:
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کی بڑی مشکل آسان
سٹی 42 : ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کی بڑی مشکل آسان کردی۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سرکاری ملازمین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی خصوصی مہم شروع کر دی۔ اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مہم 17 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گی جس دوران ٹریفک دفاتر اور موبائل وینز پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں، بطور سرکاری ملازم احتساب کا آغاز سب سے پہلے خود سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 26 ستمبر کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔
کاہنہ ؛معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ؛ 2 افراد زخمی
سی ٹی او نے کہاکہ ٹریفک پولیس کے تمام دفاتر اور وسائل سرکاری ملازمین کو سہولت فراہم کریں گے تاہم خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی بند کرنے سمیت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد قانون کی پاسداری اور ٹریفک نظام میں بہتری لانا ہے۔