پیر پگارا کا نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو مشترکہ کامیابی قرار دے دیا۔
پیر صاحب پگارا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں نے شدید گرمی کے باوجود چھوٹے چھوٹے قصبوں اور دیہاتوں میں احتجاج کیا جس کے نتیجے میں یہ کامیابی ممکن ہوسکی۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے اب روڈ اور راستے خالی کرکے پرامن طور پر گھروں کو چلے جائیں۔
پیر صاحب پگارا کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری سرحدوں پر جو جنگ کے خطرات منڈلارہے ہیں اس موقع پر پوری قوم کو متحد ہوکر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے اگر پاکستان کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا تو افواج پاکستان پوری قوم کی مدد اور حمایت سے اس کامنہ توڑ جواب دیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بلوچستان ہائیکورٹ، حلقہ پی بی 38 اور 46 سے متعلق انتخابی عذر داریاں خارج
بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ کے 2 حلقوں سے متعلق انتخابی عذر داریاں خارج کردیں۔ جسٹس رانا محمد عامر نواز پر مشتمل الیکشن ٹریبونل کے روبرو سماعت میں حلقہ پی بی 38 اور پی بی 46 سے متعلق محفوظ فیصلے سنا دیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ کے 2 حلقوں سے متعلق انتخابی عذر داریاں خارج کردیں۔ جسٹس رانا محمد عامر نواز پر مشتمل الیکشن ٹریبونل کے روبرو سماعت میں حلقہ پی بی 38 اور پی بی 46 سے متعلق محفوظ فیصلے سنا دیے گئے۔ جے یو آئی کے عین اللہ شمس نے اے این پی کے ملک نعیم بازئی کی کامیابی اور پی ٹی آئی کے احمد خان شاہوانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے پرنس آغا عمر کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی تھی، الیکشن ٹربیونل نے دونوں انتخابی عذرداریوں پر فیصلے محفوظ کئے تھے۔
درخواست گزاروں کی جانب سے حبیب الرحمان بلوچ اور محمد ریاض احمد جب کہ اسمبلی کے کامیاب امیدواروں کی پیروی امان اللہ کنرانی نے کیس کی پیروی کی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے شہزاد اسلم کھوسہ اور ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان کی طرف سے نصرت بلوچ نے پیروی کی۔