ہم نے بیانیے کی جنگ بھارت سے جیت لی، کوثر کاظمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
لاہور:
سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ اس موضوع پر کوئی تنقید ہوگی اور معاملات ضرور ہیں لیکن اس موضوع پر میرے خیال میں سب متفق ہیں، آن ریکارڈ ہیں اور یہ مختلف مینی فیسٹوز کا بھی حصہ ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لیکن میں یہ ضرور کہنا چاہتا ہوں کہ غالباً یہ جو انڈیا اقلیتوں کے ساتھ کیونکہ وہاں مسلمان بھائی اقلیت میں ہیں جو یہ ایڈمنسٹریشن کے ذریعے یا اپنی سیکیورٹی فورسز کے ذریعے کشمیر میں یا انڈیا میں دیگر جگہ جو یہ کر لیتے ہیں اور اس کا کوئی خاص ری ایکشن نہیں آتا یا وہ لوگ بے چارے بے بس ہیں تو ان کے ذہن میں شاید جنگ کے پورے اثرات واضح نہیں ہو رہے، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ شاید جیسے وہاں پر اپنے پراونس میں کیا ہے یا جو باقی انڈیا میں کرتے ہیں یہاں پر بھی اس طرح ہونا ہے لیکن یہ ان کو جلد سمجھ آ جائے گی کہ ایسا نہیں ہے۔
رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتا نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ این آئی سی کے اندر نواز شریف صاحب بھی نہیں آئے تھے اور آپ کے وزیر داخلہ بھی نہیں تھے، اس وقت بھی ہم کہہ رہے تھے کہ عمران خان صاحب کا ہونا اس لیے ضروری ہے کہ کیونکہ قوم کو ان کے اوپر اعتماد ہے ، یہ فالس فلیگ آپریشن ہے جو بھارت نے ہمارے اوپر کیا ہے، ہمارا کلیئر موقف پاکستان کے ساتھ ہے، عمران خان سے کل ملاقات ہو گی تو جو ان کا میسج ہے وہ ورڈ ٹو ورڈ دیا جاتا ہے لیکن نواز شریف تو باہر ہیں نہ وہ تو جیل میں نہیں ہیں اگر وہ مودی کو مبارک باد دے سکتے ہیں تو ان کو اور مریم صاحبہ کو بھی بیان دینا چاہیے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کوثر کاظمی نے کہا کہ ہم نے بیانیے کی جنگ بھارت سے جیت لی، ہمارے میڈیا ہاؤسز ہوں ہمارے جید صحافی ہوں ہمارے عام شہری ہوں ہم نے ان کو مات دیدی، دیکھیں وہ جو رابن رافیل کی بالکل آپ نے اسٹیٹمنٹ سنی ہو گی کہ یو ایس ول سپورٹ، جو بھی ہماری طرف سے انڈپینڈنٹ اور نیوٹرل انوسٹی گیشن کے حوالے سے پی ایم صاحب نے آفر دی اس کو لیکر دنیا اس کی تائید کر رہی ہے،خدا کے لیے ایسی نازک صورتحال کے اندر پاکستانیت کے حوالے سے بات کریں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
میزائل چوکوں میں سجانے کیلئے نہیں، پانی بند کرو گے تو آپ کا سانس بند کردیں گے، پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں۔ پاکستان نے بھارت کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ اگر آپ ہمارا پانی بند کرو گے تو ہم آپ کا سانس بند کریں گے، میزائل چوکوں میں سجانے کے لیے نہیں آپ کا مقابلہ کرنے کے لیے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت پوری قوم متحد ہے، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے جو فیصلے کیے وہ پوری قوم کی ترجمانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پہلگام میں انٹیلیجنس فیلیئر، بھارتی فوج اور حکومت پر شہریوں کی کڑی تنقید
انہوں نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ سیاسی فائدے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کیے، ہندوستانی قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ مودی سرکار سے جان چھڑانی ہے یا ملک کی تباہی کی تقدیر لکھنی ہے۔
حنیف عباسی نے کہاکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہندوستان اور اسرائیل ہیں، لیکن اسرائیل پھر ایک جگہ تک محدود ہے لیکن ہندوستان پڑوسی ممالک کے ساتھ دنیا بھر میں بھی دہشتگردی کررہا ہے۔
وزیر ریلوے نے کہاکہ بھارت پاکستان، بنگلہ دیش، میانمار سمیت کینڈیا میں ہونے والی دہشتگردی میں بھی ملوث ہے۔ بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کا خون مودی سرکار کے ہاتھوں پر ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نے جعلی ان کاؤنٹر کے لیے 1500 سے زیادہ کشمیریوں کو اٹھا لیا ہے، جبکہ غلطی سے سرحد پار کرنے پر گرفتار پاکستانیوں کو بھی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ فوج تعینات کی گئی ہے لیکن پھر بھی پہلگام واقعہ کیسے رونما ہوگیا، اصل میں پہلگام بہانہ ہے، سندھ طاس معاہدہ نشانہ ہے۔
حنیف عباسی نے کہاکہ ہم بھارت کے ساتھ جنگ کرنے کے لیے تیار ہیں، بھارت ایک میزائل فائر کرےگا تو ہم جواب میں 200 فائر کریں گے، بھرپور طریقے سے اپنی جغرافیائی حدود کا تحفظ کیا جائےگا۔
انہوں نے کہاکہ یہ ایک ذمہ دار نیوکلیئر پاور ہیں، لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ وہ ہم نے اپنی حفاظت کے لیے بنایا ہے، بھارت کو کسی بھی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دیا جائےگا، ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیراعظم
انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے آپس میں کسی بھی طرح کے اختلافات ہو سکتے ہیں، لیکن بحیثیت قوم ہندوستان کے خلاف متحد و منظم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت پاک بھارت جنگ پاکستان حنیف عباسی سندھ طاس معاہدہ وفاقی وزیر ریلوے وی نیوز