ضلع کرم کے مشران اور پاراچنار یوتھ راولپنڈی و اسلام آباد کے زیر اہتمام "کرم امن کنونشن" کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں علمائے کرام، صحافی حضرات، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت اور خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
اسلام آباد میں کرم امن کنونشن کا انعقاد
اسلام آباد میں کرم امن کنونشن کا انعقاد
اسلام آباد میں کرم امن کنونشن کا انعقاد
اسلام آباد میں کرم امن کنونشن کا انعقاد
اسلام آباد میں کرم امن کنونشن کا انعقاد
اسلام آباد میں کرم امن کنونشن کا انعقاد
اسلام آباد میں کرم امن کنونشن کا انعقاد
اسلام آباد میں کرم امن کنونشن کا انعقاد
اسلام آباد میں کرم امن کنونشن کا انعقاد
اسلام آباد میں کرم امن کنونشن کا انعقاد
اسلام آباد میں کرم امن کنونشن کا انعقاد
اسلام آباد میں کرم امن کنونشن کا انعقاد
اسلام آباد میں کرم امن کنونشن کا انعقاد
اسلام آباد میں کرم امن کنونشن کا انعقاد
اسلام آباد میں کرم امن کنونشن کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے مشران اور پاراچنار یوتھ راولپنڈی و اسلام آباد کے زیر اہتمام "کرم امن کنونشن" کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں علمائے کرام، صحافی حضرات، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت اور خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ گزشتہ سات ماہ کے دوران جو صورتحال کرم کے غیور عوام نے جھیلی ہے، وہ کسی دشمن پر بھی نہ گزرے۔ اس وقت پاراچنار پاکستان کا غزہ بن چکا ہے، جس پر چاروں طرف سے یلغار ہو رہی ہے، مگر ریاستی محافظ ان کے دفاع میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں۔ سینکڑوں افراد قتل ہو چکے ہیں اور کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ پاراچنار سے دلخراش خبر موصول نہ ہو۔ ہم تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پاراچنار کے مسائل حل نہیں ہو جاتے۔ حکومت اور ریاستی ادارے اس صورتحال پر شرم سے ڈوب مریں۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلام ا باد میں کرم امن کنونشن کا انعقاد
پڑھیں:
اسلام آبادمیں نئی ماڈل جیل فعال،پولیس نفری تعیناتی کو حتمی شکل دے دی گئی
اسلام آباد ( ملک نجیب ) وفاقی دارالحکومت کی نئی ماڈل جیل ایچ 16 کو فعال کیے جانے کے بعد جیل کی سکیورٹی کیلئے پولیس نفری فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، اس ضمن میں آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر تعیناتی کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی آپریشنز اور لاجسٹکس ڈویژن کو پولیس نفری فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی جبکہ افسران اور اہلکاروں کی تعیناتی مخصوص شرائط کے تحت ڈیپوٹیشن پر کی جائے گی۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، صرف وہی اہلکار تعینات کیے جائیں گے جو جسمانی و ذہنی طور پر مکمل طور پر صحت مند ہوں۔ پچاس سال سے زائد عمر کے اہلکاروں کو تعیناتی کے لیے نااہل قرار دیا گیا جبکہ محکمانہ سزا یافتہ اہلکار بھی اس عمل سے باہر ہوں گے۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق، صرف وہ اہلکار جنہوں نے کم از کم تین سال کی سروس مکمل کر لی ہے، وہ اس تعیناتی کے اہل ہوں گے۔
تمام ڈویژنز کو ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ پانچ روز کے اندر اندر مطلوبہ معلومات فراہم کریں تاکہ تعیناتی کا عمل جلد مکمل کیا جا سکے۔ ماڈل جیل H-16 میں تعیناتی کے لیے اہلکاروں کے ناموں کی حتمی منظوری اعلیٰ حکام کی جانب سے دی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ماڈل جیل میں پولیس فورس کی تعیناتی نہ صرف سیکیورٹی کے تقاضوں کو پورا کرے گی بلکہ جیل انتظامیہ کو مؤثر طریقے سے فعال کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو گی۔
یاد رہے کہ ایچ 16 میں تعمیر کی جانے والی یہ جیل جدید سہولیات سے آراستہ ہے اور اسے اسلام آباد کی پہلی ماڈل جیل قرار دیا جا رہا ہے، جہاں سیکیورٹی، اصلاح، اور انتظامی معیار کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ چندروزقبل ایک سینئرصحافی نے دعویٰ کیاتھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے جلداسلام آبادمیں نئی جیل میںمنتقل کیاجائے گاتاہم اس حوالے سے حکومتی سطح پر کوئی تصدیق یاتردیدسامنے نہیں آئی۔