وزیر داخلہ محسن نقوی کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منصورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی، سرحدی صورتحال اور فلسطین کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے حافظ نعیم الرحمان کو نیشنل سیکیورٹی کونسل کے حالیہ فیصلوں پر بریفنگ دی اور پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن نے بھارت کے غیر منطقی اقدامات کے تناظر میں حکومت کے موقف کی حمایت کی اور کہا کہ بھارت کے معاملے پر پوری قوم یکجا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں رائے عامہ نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیدیا
انہوں نے بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے والی بھارتی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ جان بوجھ کر سازش کے ذریعے بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے لیکن پاکستان کی بہادر مسلح افواج دفاع وطن کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور سیاسی قیادت سمیت پوری قوم کسی بھی بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ ملاقات میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنما لیاقت بلوچ بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان لیاقت بلوچ منصورہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان لیاقت بلوچ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی جماعت اسلامی محسن نقوی حافظ نعیم
پڑھیں:
علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ اور اتحاد امت فورم کے رہنما علامہ سید جواد نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کیساتھ 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔