بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی، پاک فوج کی موثر کارروائی، بھارتی چوکیاں تباہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد (آئی بی) پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے مؤثر اور فوری کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیاں تباہ کر دیں۔
بھارتی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی چھٹے روز بھی جاری رہی، جو پَرگوال سیکٹر سے شروع ہو کر راجوری ضلع کے سندر بنی اور نوشہرہ سمیت مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں تک پھیل گئی۔ یہ سلسلہ پہلگام واقعے کے بعد مزید شدت اختیار کر گیا ہے جس سے دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
بھارتی سفارتی عملہ واہگہ کے راستے بھارت روانہ
ایک بڑے اقدام کے تحت، پاک فوج نے 12 گھنٹوں کے اندر بھارتی فوج کے دو جاسوس کوآڈ کاپٹرز مار گرائے۔ دوسرا ڈرون "فینٹم 4" کے نام سے شناخت ہوا، جو پاکستان کے زیرانتظام پونچھ کے ستوال سیکٹر میں سرولینس مشن پر مامور تھا۔ عسکری حکام کے مطابق، ڈرون کو مشن مکمل کرنے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا۔
پاکستان 2.
اسی طرح ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون بھمبر کے مناور علاقے میں مار گرایا گیا۔ دونوں ڈرونز پاکستانی حدود میں جاسوسی اور معلومات اکھٹی کرنے کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔
پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث بھارت کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے، جب کہ سرحد پر حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ حکام نے شہریوں کو ہوشیار رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطے کی ہدایت کی ہے۔
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر کتنے ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے؟
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ اور ’ون وے‘ کی خلاف ورزی پر اب صرف چالان نہیں بلکہ فوجداری مقدمات بھی درج کیے جا رہے ہیں، ون وے کی خلاف ورزی پر ایک دن میں 66 سے زیادہ مقدمات جبکہ 141 گاڑیاں اور موٹر سائیکل مختلف تھانوں میں بند کردیے گئے۔
وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کس دفعہ کے تحت مقدمہ درج ہوتا ہے اور اس میں کتنی سزا اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر اب ایف آئی آر درج ہوگی، بڑا فیصلہ کرلیا گیا
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 279 کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ یہ دفعہ ان افراد پر لاگو ہوتی ہے جو عوامی سڑکوں پر لاپرواہی یا خطرناک انداز میں گاڑی چلاتے ہیں اور کسی دوسرے کی جان کو خطرہ میں ڈالتے ہیں۔
قانون کے مطابق دفعہ 279 کے تحت مجرم کو کم از کم 2 ماہ قید اور زیادہ سے زیادہ 2 سال قید کی سزا دی جا سکتی ہے، جبکہ جرمانے کے حوالے سے عدالت کی صوابدید ہے کہ وہ کتنا بھاری جرمانہ کرے۔
ماضی میں مختلف کیسز میں ملزمان کو ایک ہزار روپے سے 4 ہزار روپے تک کی سزائیں ہوئی ہیں۔ ملزمان کو قید اور جرمانہ بیک وقت بھی دیا جا سکتا ہے البتہ یہ دفعہ قابل ضمانت ہے اور ملزم کو ضمانت پر رہائی مل جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ صرف آپ کی بلکہ دوسروں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے بھی ضروری ہے۔ ون وے کی خلاف ورزی سنگین جرم ہے اور اس پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین جرمانہ خلاف ورزی قید ون وے خلاف ورزی وی نیوز