اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام 7 بجے اہم پریس کانفرنس کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کی پریس کانفرنس میں پہلگام حملے کے بعد بھارتی جارحیت سے متعلق حالات پر میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارتی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج شام 7 بجکر 10 منٹ پر پریس کانفرنس کریں گے۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں پہلگام حملے کے بعد بھارتی جارحیت سے متعلق حالات پر میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔ یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گزشتہ روز بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت پیش کر دیے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے، پہلگام واقعے کو 7 دن گزر گئے، لیکن اب تک بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات سے متعلق کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف پریس کانفرنس
پڑھیں:
بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا : ملک محمد احمد خان
لاہور(این این آئی)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ معاملات ایسے ہیں جن پر آپ کو متفق ہونا پڑے گا، سیاست کو ایک رستہ ملنا چاہیے۔ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بڑی اچھی بات کی ہے کہ انہوں نے بات چیت کے دروازے کو کھولا ہے، بات چیت ہی واحد حل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، ہم اکنامک گروتھ چاہتے ہیں۔ صوبوں میں بیٹھے لوگ وفاق سے نہ بات کریں تو بنیادیں ہل جاتی ہیں، جنگوں یا قتل کے بعد بھی بات چیت سے ہی مسئلہ حل کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گردی کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھے ہیں، پاکستان نے اپنی سفارتی و جنگی برتری دونوں ثابت کیں، پاکستانی انٹیلی جنس کی برتری کو بھی دنیا نے تسلیم کر لیا، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرتا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں پیسے دے کر لوگوں کو خرید کر پاکستان میں دہشت گردی کرواتا ہے، پاکستان میں پراکسی کا لبادہ اوڑھ کر بھارتی سرمایہ کاری ہوتی ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن اور جہلم کے اسٹیشن سے بھارتی جاسوس پکڑے، پہلگام واقعے کو بہانہ بنا کر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، پہلگام واقعے کو چار پانچ ماہ ہو گئے، 150 دنوں میں ثبوت نہ دیا تو الزام کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔