صوابی میں جائیداد کے تنازع پر چچا نے بھابھی اور دو بھتیجوں کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے زروبی میں جائیداد کے تنازع پر نامعلوم افراد نے ماں کو گھر میں جبکہ دو بیٹوں کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے زروبی میں ماں کو گھر کے اندر جبکہ اس کے دو بیٹوں کو کھیتوں میں تھریشر کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس تھانہ ٹوپی کی رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی ثاقب خان نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ تھانہ ٹوپی کو اطلاع ملی کہ موضع زروبی کے ونڈ لنڈے ڈب میں واقع کھیتوں میں دو افراد کی قتل شدہ لاشیں پڑی ہیں۔
جب وہ پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں دو لاشیں پڑی تھیں، جن کی شناخت محمود الحسن اور تیمور پسران سلطان غالب ساکنان زروبی کے ناموں سے ہوئی۔
جائے وقوعہ کے قریب مقتولین کے گھر میں ان کی والدہ کی لاش بھی پڑی تھی، تینوں ماں بیٹوں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، وجہ قتل اور ملزمان فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکے تاہم پولیس زرائع کے مطابق مبینہ طور پر دونوں مقتولین بھائیوں کو ماں سمیت ان کے چچا نے قتل کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولین کا جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی میں گیس بھرنے سے موت واقع ہوئی ہو۔
دوسری جانب لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔