بلوچستان: جعلی اسامیوں کی تشہیر کرکے عوام سے کروڑوں بٹورنے والا گروہ سر غنہ سمیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
بلوچستان کے محکمہ انسدادِ بدعنوانی نے کوئٹہ میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر جعلی اسامیوں کی تشہیر کر کے عوام سے کروڑوں روپے بٹورنے والے گروہ کے سر غنہ سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
چھاپے کے دوران دفتر سے تقرری کے جعلی آرڈر، فراڈ کا شکار ہونے والے افراد کے دستاویزات، متعدد لیپ ٹاپ، جعلی اسٹیمپ، جعلی سرکاری خطوط اور اہم دیگر مواد برآمد کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر محکمۂ تعلیم کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی تھی جس میں اُنہوں نے نشاندھی کروائی کہ ’تالپور فاؤنڈیشن اور راسکو ٹیسٹنگ سروس‘ کے نام سے شہر میں ٹیچنگ کی اسامیوں پر بہت بڑا عوامی فراڈ ہوا ہے۔
کراچی سی ٹی ڈی نے پارکنگ پلازہ صدر کے قریب کارروائی.
عبدالواحد کاکڑ نے کہا کہ مذکورہ ’فاؤنڈیشن اور ٹیسٹنگ سروس‘ نے اخبار میں اشتہار دیا تھا کہ بلوچستان بھر سے ’1535‘ اساتذہ کی بھرتی کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں جس کے بعد خواہشمند ’1700‘ افراد نے ان اسامیوں کو حاصل کرنے کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔
اس کے علاوہ مذکورہ ٹیسٹنگ کمپنی نے ہر اُمیدوار سے فی کس ’380 روپے‘ اپنے ایک مخصوص اکاؤنٹ میں ٹیسٹنگ فیس کے نام پر وصول کیے۔
اس گروہ نے اُمیدواروں کو جھانسہ دینے کےلیے کوئٹہ کے ایک نجی شادی ہال میں اُمیدواروں سے ٹیسٹ اور انٹرویو بھی لیے تھے۔
تحقیقات سے پتہ چلا کہ مذکورہ کمپنی کا بلوچستان بھر میں کوئی بھی اسکول یا کوئی تعلیمی ادارہ وجود ہی نہیں رکھتا جس پر محکمۂ انسدادِ بدعنوانی بلوچستان نے کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن میں فاؤنڈیشن کے مبینہ دفتر سے گروہ کے سرغنہ محمد حیات تالپور اور اس کے ساتھی محمد عارف اور شاہ رخ نامی افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
دوران تفتیش یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس گروہ کے ساتھ کچھ سرکاری اہلکار بھی ملوث ہے جن کی گرفتاری جَلد عمل میں لائی جائے گی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گروہ کے
پڑھیں:
کراچی ‘ غیرملکی کرنسی، جعلی ادویات اوراسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سلیمان، محمد حسین اور شیخ محمد رفیق کے نام سے ہوئی۔ملزم محمد سلیمان تھائی لینڈ سے پاکستان پہنچا جس کے موبائل فون سے غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کے تبادلے سے متعلق آڈیو اور ٹیکسٹ پیغامات برآمد ہوئے۔چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی 1 لاکھ چائنیز یان، 35 ہزار 540 تھائی بھات اور 77 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔علاوہ ازیں ملزم سے یورو، سری لنکن روپے، ملائیشین رنگٹ، سنگاپور ڈالر اور ہانگ کانگ ڈالر بھی برآمد ہوئے۔(جاری ہے)
دوسری کارروائی میں محمد حسین نامی ملزم سے نان کسٹم اشیاء برآمد ہوئی۔ملزم دبئی سے پاکستان پہنچا جس سے 5 عدد نان کسٹم پیڈ لیپ ٹاپ، سام سنگ موبائل فون اور شراب کی 3 بوتلیں برآمد ہوئیں جبکہ ایک اور کارروائی میں شیخ محمد رفیق نامی ملزم گرفتار کیا گیا۔ملزم بیرون ملک سے درآمد شدہ غیر رجسٹرڈ ادویات اسٹیرائیڈز کی بھاری مقدار میں اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔