City 42:
2025-05-01@18:59:29 GMT

منکی پاکس پھیلنے لگا،جمرود میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT

ویب ڈیسک: منکی پاکس پھیلاؤ کےخدشات کے پیش نظر جمرود کے علاقہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ 

ڈپٹی کمشنر خیبر کے جاری کردہ اعلامیہ مطابق غنڈی پمپ ہاؤس کے  علاقے میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن 12 دن کیلئے نافذ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق محلہ میں منکی پاکس کیس رپورٹ ہونے کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا، خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

ڈپٹی کمشنر کے مطابق 28 اپریل کو مقامی شخص میں منکی پاکس مرض کی تشخیص ہوئی تھی، متاثرہ شخص چند روز قبل دبئی سے آیا تھا۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سمارٹ لاک منکی پاکس

پڑھیں:

کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل سے اظہار تعزیت

ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری کی سربراہی میں وفد نے ڈپٹی قونصل جنرل مہدی شائقی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا شہید رجائی بندرگاہ میں دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ شہید رجائی بندرگاہ (بندر عباس) میں دھماکہ انتہائی دردناک سانحہ ہے۔ جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ اس سانحے کے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں اسلامی جمہوری ایران کے قونصلیٹ کے ڈپٹی قونصل جنرل سید مہدی شائقی سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان اور ضلع کوئٹہ کے کابینہ اراکین پر مشتمل وفد نے تعزیت کے سلسلے میں ڈپٹی قونصل جنرل سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اتحاد کو فروغ دینے والی جماعت ہے۔ ہمسایہ ممالک اور برادر اقوام سے مذہبی تعلق اور انسانی ہمدردی رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایرانی قوم اور حکومت سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ آخر میں علامہ ولایت حسین جعفری نے یاداشتی کتاب پر اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

متعلقہ مضامین

  • منکی پاکس پھیلاو کے خدشات، ضلع خیبر میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ
  • منکی پاکس پھیلنے لگا، سمارٹ لاک ڈاؤن نافذکر دیا گیا
  • کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل سے اظہار تعزیت
  • منکی پاکس پھیلاؤ کا خدشہ: جمرود کے علاقہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
  • منکی پاکس پھیلاو کے خدشات؛ جمرود میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ
  • پنجاب بھر کی جیلوں میں "سمارٹ لائبریری" پراجیکٹ کا آغاز
  • پاک بھارت کشیدگی: خیبرپختونخوا  کے 29 اضلاع میں جنگی سائرن نصب کی ہدایت
  • ترکیہ میں اپوزیشن کیخلاف کریک ڈاؤن، بلدیہ کے مزید 18 اہلکاروں کو جیل کی سزا
  •  گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 50 ہزار روپے جرمانہ، 6 مقدمات درج