پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
لاہور میں کھیلے گئےایونٹ کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز اسکور کیے۔
کنگز کی جانب سے جیمز ونس ناٹ آؤٹ 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ خوشدل شاہ نے برق رفتار 33 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر اہم کردار ادا کیا۔
عرفان خان نیازی 40، کپتان ڈیوڈ وارنر 30، ٹِم سائفرٹ 22 اور عمیر بن یوسف 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے 2 جبکہ ڈیوڈل ولی اور کرٹس کیمفر نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کامران غلام 29 رنز بنا کر نمایاں رہے، یاسر خان 26، عبید شاہ 14، کرٹس کیمفر 12، افتخار احمد 8، مائیکل بریسویل 2، عثمان خان 1، اسامہ میر 1،ڈیوڈ ولی 0 اور کپتان محمد رضوان 0 پر آؤٹ ہوئے۔
کنگز کی جانب سے محمد نبی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ خوشدل شاہ اور میر حمزہ نے 2، 2 جبکہ عامر جمال اور عباس آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد میں طوفانی بارش، پی آئی اے کی پرواز کا رخ بھی موڑ دیا گیا
کراچی:وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارش کے بعد موسم بدستور خراب ہے اور اس کے نتیجے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز کا رخ موڑ دیا گیا۔
پی آئی اے حکام کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز نے ملتان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی، اس سے قبل پی کے-308 نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی۔
حکام نے بتایا کہ فضا میں کئی منٹ چکر لگانے کے بعد پی کے-308 کو ملتان ائیرپورٹ لینڈنگ کی ہدایت کی گئی، جس میں 150 سے زائد مسافر سوار ہیں۔
پی آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ موسم بہتر ہوتے ہی پرواز کو ملتان سے اسلام آباد روانہ کردیا جائے گا۔