ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

لاہور میں کھیلے گئےایونٹ کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز اسکور کیے۔

کنگز کی جانب سے جیمز ونس ناٹ آؤٹ 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ خوشدل شاہ نے برق رفتار 33 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر اہم کردار ادا کیا۔

عرفان خان نیازی 40، کپتان ڈیوڈ وارنر 30، ٹِم سائفرٹ 22 اور عمیر بن یوسف 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے 2 جبکہ ڈیوڈل ولی اور کرٹس کیمفر نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کامران غلام 29 رنز بنا کر نمایاں رہے، یاسر خان 26، عبید شاہ 14، کرٹس کیمفر 12، افتخار احمد 8، مائیکل بریسویل 2، عثمان خان 1، اسامہ میر 1،ڈیوڈ ولی 0 اور کپتان محمد رضوان 0 پر آؤٹ ہوئے۔

کنگز کی جانب سے محمد نبی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ خوشدل شاہ اور میر حمزہ نے 2، 2 جبکہ عامر جمال اور عباس آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

"کوئٹہ میں پٹرول کا کوئی بحران نہیں"، حکومتی ترجمان نے سب کو حیران کر دیا

ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں ہے۔ دوسری جانب شہر کے بیشتر پٹرول پمپس بند ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کوئٹہ میں پٹرول کی قلت کی خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے افواہ قرار دے کر سب کو حیران کر دیا۔ انکا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں پٹرول کا کوئی بحران نہیں ہے۔ عوام کو پٹرول پمپ سے کوئی شکایت ہے تو ڈی سی کوئٹہ سے رجوع کرے۔ دوسری جانب شہر کے بیشتر پٹرول پمپس پٹرول نہ ہونے کے باعث بند ہو گئے ہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے میڈیا رپورٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں پیٹرول کا کوئی بحران نہیں ہے۔ ایسی افواہیں ایرانی پیٹرول کے کاروبار سے وابستہ اسمگلرز کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں۔ پیٹرول بحران کا تاثر پیدا کرکے ایرانی پیٹرول چھوڑنے کا مطالبہ اسمگلرز کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ قانونی پیٹرول کی دستیابی کے لئے پیٹرول پمپس کو پابند کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپس کے اسٹوریج چیک کرکے قانونی پیٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ قانونی پیٹرول کی عدم دستیابی سے متعلق شکایات ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں دی جاسکتی ہے۔ کوئی بھی پیٹرول پمپ پیٹرول دینے سے حیل و حجت کرے گا تو کارروائی ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ ایرانی پیٹرول اور اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔ دوسری جانب ترجمان شاہد رند کے دعوے کے برعکس کوئٹہ شہر کے بیشتر پٹرول پمپس بند ہیں۔ کوئٹہ کینٹ سمیت چند ایک پٹرول پمپس کھلے ہیں، جن پر لوگ درجنوں کی تعداد میں پٹرول حاصل کرنے کے لئے کھڑے ہیں۔ مبینہ طور پر ان کے پاس بھی آج پٹرول ختم ہو جائے گا۔ حکومت بلوچستان نے پٹرول کی قلت کی خبروں کے یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے افواہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یورپ بھجوانے کا جھانسا دیکر اغوا کرنیوالے بین الاقوامی گروہ کے کارندے گرفتار
  • "کوئٹہ میں پٹرول کا کوئی بحران نہیں"، حکومتی ترجمان نے سب کو حیران کر دیا
  • وزیراعلیٰ گنڈا پور کی اسلام آباد کی جانب مسلح پیش قدمی کی دھمکی
  • ملتان، ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف وکلاء کی ہڑتال، ایران کی حمایت کا اعلان 
  • اسرائیل کی انسانیت کش کاروائیوں سے پوری دنیا کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے، سول سوسائٹی ملتان 
  • جسٹن بیبر آپے سے باہر ہوگئے، پاپارازی سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
  • کراچی کے شہریوں کے لیے خوشی کی خبر
  • سندھ کی اپوزیشن جماعتوں نے صو بائی بجٹ مسترد کردیا
  • نیشنز ہاکی کپ؛ پاکستان کل ملائیشیا کے مدمقابل آئے گا
  • پاکستان کلب ماسٹر آئل کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں