پی ایس ایل: کراچی کنگز کے خلاف ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست، مقابلے سے بھی باہر
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
پی ایس ایل 10 کے مقابلے میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ اس طرح ملتان سلطانز کی ٹیم دوڑ سے ہی باہر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کے 2 میچ ری شیڈول کر دیےگئے، پی سی بی کی تصدیق
جمعرات کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز کے دیے گئے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی اور پوری ٹی محض 117 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
کامران غلام 29 اور یاسر خان 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کراچی کنگز کے بولرز محمد نبی نے 3، خوشدل شاہ، میر حمزہ نے 2،2 اور عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے تھے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وارنر اور ٹم سیفرٹ نے ٹیم کو 53 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔
مزید پڑھیے: شاداب خان کا کارنامہ، پی ایس ایل میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے
جیمز ونس کیریز پر ڈٹے رہے 65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ عرفان نے 40 اور ڈیوڈ وارنر نے 30 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کے عبید شاہ نے 2 جبکہ ڈیوڈ ویلے اور کرٹس کیمفر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل 10 کراچی کنگز ملتان سلطانز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل 10 کراچی کنگز ملتان سلطانز ملتان سلطانز کراچی کنگز پی ایس ایل
پڑھیں:
محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
اسلام آباد میں وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیاں ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔