ملکی معیشت کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیزکی شراکت داری ناگزیر ہے، عاطف اکرام شیخ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی اور استحکام میں سمندر پار پاکستانیوں کی شراکت داری ناگزیر ہے ،اوورسیز پاکستانیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ وہ جمعہ کو چیئر مین اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن سید قمر رضا سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،اوورسیز پاکستانیز کے مسائل سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے گزشتہ ہفتے اوورسیز کنونشن کے کامیاب انعقاد پر چیئر مین او پی ایف کو مبارکباد پیش کی ۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی اور استحکام میں سمندر پار پاکستانیوں کی شراکت داری ناگزیر ہے ، اوورسیز پاکستانیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ، سمندر پار پاکستانیوں کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں کا قیام خوش آئند ہیں ۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے وزیر اعظم کی طرف سے اوورسیز پاکستانیز کیلئے اعلان کردہ پیکج کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں سمندرپار پاکستانیوں نے 4 اعشاریہ1ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات بھیجیں۔ چیئر مین اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن سید قمر رضا نے اس موقع پر کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے او پی ایف اور ایف پی سی سی آئی میں تعاو ن بڑھایا جائیگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ویمنز ون ڈے: سدرہ امین کی سنچری رائیگاں، جنوبی افریقہ 8 وکٹ سے فتحیاب
سدرہ امین کی سنچری پاکستان ٹیم کے کام نہ آسکی، پہلے ویمنز ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور چار وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔
دوسرے ہی اوور میں پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر شوال ذوالفقار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئیں۔
سدرہ امین اور منیبہ علی نے دوسری وکٹ پر 147 رنز کی شراکت قائم کی جو پاکستان ویمنز ٹیم کی دوسری وکٹ کی سب سے بڑی شراکت داری ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 143 رنز کا تھا جو سدرہ امین اور بسمہ معروف نے بنایا تھا۔
منیبہ علی نے 76 رنز اسکور کیے جن میں 11 چوکے شامل تھے۔
سدرہ امین نے 150 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 121 رنز بنائے، یہ ان کی پانچویں ون ڈے سنچری تھی۔
عالیہ ریاض نے 33 رنز بنائے اور سدرہ کے ساتھ 68 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ کپتان فاطمہ ثنا صرف تین رنز بنا سکیں جبکہ نتالیہ پرویز پانچ رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے آیابونگا کھاکا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں جنوبی افریقہ کی ابتدائی دو وکٹیں جلد گریں تاہم تیزمین برٹس اور ماریزان کیپ نے 216 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کی اور اپنی ٹیم کو آسانی سے کامیابی دلادی۔
یہ جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ کی سب سے بڑی شراکت بھی تھی۔
برٹس نے نو چوکوں کی مدد سے 101 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے، جو ان کی ون ڈے کرکٹ میں پانچویں سنچری تھی۔
ماریزان کیپ نے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 121 رنز بنائے جس میں 13 چوکے اور دو چھکے شامل تھے، یہ ان کی چوتھی سنچری تھی۔
سیریز کے اگلے دو ون ڈے میچز 19 اور 22 ستمبر کو لاہور ہی میں کھیلے جائیں گے۔
Post Views: 6