ملکی معیشت کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیزکی شراکت داری ناگزیر ہے، عاطف اکرام شیخ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
ملکی معیشت کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیزکی شراکت داری ناگزیر ہے، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی اور استحکام میں سمندر پار پاکستانیوں کی شراکت داری ناگزیر ہے ،اوورسیز پاکستانیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ وہ جمعہ کو چیئر مین اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن سید قمر رضا سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،اوورسیز پاکستانیز کے مسائل سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے گزشتہ ہفتے اوورسیز کنونشن کے کامیاب انعقاد پر چیئر مین او پی ایف کو مبارکباد پیش کی ۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی اور استحکام میں سمندر پار پاکستانیوں کی شراکت داری ناگزیر ہے ، اوورسیز پاکستانیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ، سمندر پار پاکستانیوں کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں کا قیام خوش آئند ہیں ۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے وزیر اعظم کی طرف سے اوورسیز پاکستانیز کیلئے اعلان کردہ پیکج کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں سمندرپار پاکستانیوں نے 4 اعشاریہ1ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات بھیجیں۔ چیئر مین اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن سید قمر رضا نے اس موقع پر کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے او پی ایف اور ایف پی سی سی آئی میں تعاو ن بڑھایا جائیگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، خوفزدہ بھارت نے آئی ایس پی آرکا یوٹیوب چینل بلاک کردیا پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، خوفزدہ بھارت نے آئی ایس پی آرکا یوٹیوب چینل بلاک کردیا پہلگام واقعے پر را کی خفیہ دستاویز لیک، بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کا سربراہ برطرف پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس بلانے کا عندیہ پاک بھارت کشیدگی، قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ نواز شریف سے عرفان صدیقی کی ملاقات، سینیٹ میں پارٹی کارکردگی پر گفتگو چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، مجموعی کارکردگی کا جائزہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ملکی معیشت کی ترقی اوورسیز پاکستانیز ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی سیویل میں عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، پاکستان کی اقتصادی شراکت داریوں کو فروغ دینے پر زور
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اسپین کے شہر سیویل میں جاری چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ (FFDIV) کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا اور عالمی مالیاتی اداروں کے اعلیٰ حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان کی ترقیاتی مالیات، ماحولیاتی استحکام، تجارتی تعاون اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے کانفرنس کے مرکزی اجلاسوں، پالیسی مکالموں اور گول میز مباحثوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ترقی پذیر ممالک کو درپیش مالی مشکلات، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور پائیدار ترقی کے اہداف پر اپنا مؤقف پیش کیا۔
نیدرلینڈز کے وزیر خزانہ سے ملاقاتوزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نیدرلینڈز کے وزیر خزانہ ایلکو ہائینن سے ملاقات میں دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات، تجارتی تعاون اور زراعت، آبی وسائل اور ڈیجیٹل گورننس کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو کی۔
وزیر خزانہ نے نیدرلینڈز کی جانب سے پاکستان میں جاری تکنیکی اور مالی تعاون پر شکریہ ادا کیا، جبکہ ڈچ وزیر نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے شفافیت اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان معیشت کی بحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا ہارورڈ کانفرنس میں خطاب
عالمی بینک کے سینیئر ڈائریکٹر سے تبادلہ خیالوزیر خزانہ نے عالمی بینک کے سینیئر مینیجنگ ڈائریکٹر ایکسل وان ٹراٹسنبرگ سے ملاقات میں ریسیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی (RSF) اور قومی گرین ٹیکسانومی جیسے اقدامات پر گفتگو کی۔ انہوں نے عالمی بینک کی معاونت سے تیار کردہ آئندہ 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عمل درآمد کو پاکستان کی ترجیحات میں سرفہرست قرار دیا۔
بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی (IFAD) کے صدر الوارو لاریو سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان میں دیہی ترقی، ماحولیاتی زراعت، ویلیو چین ڈویلپمنٹ اور خوراک کے نظام کی بہتری میں IFAD کے کردار کو سراہا۔ اب تک پاکستان میں IFAD کی معاونت سے 29 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جن سے 28 لاکھ دیہی گھرانے مستفید ہوئے ہیں۔
وزیر خزانہ کی جان ڈینٹن سے ملاقات میں تجارت میں سہولت، ایس ایم ایز کی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے ICC کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نجی شعبے کی شمولیت، عالمی معیار کی پالیسی سازی، اور ادارہ جاتی بہتری پر بھی زور دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
FFDIV اسپین شہر سیویل وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب