پاکستان کا بھارت میں پھسنے پاکستانیوں کیلئے واہگہ بارڈر کھلا رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
پاکستان کا بھارت میں پھسنے پاکستانیوں کیلئے واہگہ بارڈر کھلا رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز
لاہور:پاکستان نے بھارت میں پھسنے پاکستانیوں کے لیے واہگہ بارڈر کھلا رکھنے کا اعلان کردیا، ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت پھنسے پاکستانیوں کو فوری جانے کی اجازت دے، بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی سے مسائل جنم لے رہے ہیں، کئی مریضوں کو بغیر علاج واپس آنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت سے پاکستانی شہریوں کی واہگہ بارڈر کے ذریعے واپسی پر دفتر خارجہ نے بیان جاری کر دیا۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی سے کئی قسم کے مسائل جنم لے رہے ہیں، کئی مریضوں کو بغیر علاج بھارت سے واپس آنا پڑا، خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی آرہی ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستانی شہریوں کے بھارتی علاقے اٹاری میں پھنسنے کے معاملے پر پاکستان نے اپنے شہریوں کی واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔
شفقت علی خان نے بتایا کہ واہگہ اٹاری بارڈر کراس کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2025 تھی لیکن اٹاری میں پھنسے پاکستانی شہریوں کا میڈیا رپورٹس سے پتہ چلا، ہم اپنے شہریوں کو لینے کے لیے تیار ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت پھنسے پاکستانوں کو فوری جانے کی اجازت دے، واہگہ بارڈر مستقبل میں بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعاصم افتخار کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر گفتگو عاصم افتخار کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر گفتگو جنوبی ایشیا میں امن کےلئے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،امریکا بھارت کو سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پر نوٹس دینے کا فیصلہ امید ہے پہلگام حملے پر بھارتی ردعمل علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا: امریکی نائب صدر پہلگام حملے پر آذربائیجان کا پاکستان کے حق میں بیان سامنے آگیا وزیر اعظم نے بجلی خریداری سے متعلق نئی 10سالہ منصوبہ بندی کی منظوری دیدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانی شہریوں کے لیے
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔