اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ویزوں کی منسوخی مسائل پیدا کر رہی ہے۔

دفتر خارجہ نے بھارت سے پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق بیان میں کہا کہ متعدد مریضوں کو علاج مکمل کئے بغیر پاکستان واپس آنا پڑا، خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ واہگہ اٹاری سرحد عبور کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل تھی، کچھ پاکستانی شہری اٹاری میں پھنسے ہوئے ہیں، بھارتی حکام اجازت دیں تو ہم اپنے شہریوں کو واپس لینے کیلئے تیار ہیں۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستانی شہریوں کے لئے واہگہ بارڈر آئندہ بھی کھلا رہے گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بھارت نے پاکستانی شہریوں کو واہگہ کے راستے جانے کی اجازت دے دی

دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )بھارتی وزارت داخلہ نے پاکستانی شہریوں کو اٹاری واہگہ سرحد کے راستے انڈیا سے پاکستان جانے کی اجازت دے دی ہے یہ فیصلہ انڈین وزارت داخلہ کے 24 اپریل 2025 کے حکم نامے میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اٹاری چیک پوسٹ سے تمام آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیاں 30 اپریل سے بند کر دی جائیں گی.

(جاری ہے)

تازہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو تا حکم ثانی بشرط کلیئرنس، انڈیا سے اٹاری چیک پوسٹ کے ذریعے پاکستان واپس جانے کی اجازت ہو گی ”ٹائمز آف انڈیا“ نے سرکاری اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ انڈین حکومت کی ہدایات کے بعد گذشتہ چھ دنوں میں 786 پاکستانی شہری، جن میں 55 سفارت کار اور ان کا عملہ شامل ہے، اٹاری واہگہ سرحد سے پاکستان پہنچے جبکہ پاکستان سے 1,465 شہری انڈیا گئے.

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی سے سنگین انسانی مسائل جنم لے رہے ہیں. ترجمان دفتر خارجہ
  • واہگہ بارڈر پاکستانی شہریوں کے لئے کھلا رہے گا، دفتر خارجہ کی بھارتی میڈیا رپورٹس کی تردید
  • واہگہ بارڈر پاکستانیوں کی واپسی کیلئے کھلا ہوا ہے، دفتر خارجہ کی بھارتی میڈیا رپورٹس کی تردید
  • پاکستانیوں کے اٹاری پر پھنسے ہونے علم ہے، بھارتی فیصلہ سنگین مسائل پیدا کر رہا ہے، دفتر خارجہ
  • بھارت کی پاکستانیوں کے ویزا کی منسوخی سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہی ہے، دفتر خارجہ
  • وزارت خارجہ نے افغانستان کے 150 ٹرک براستہ واہگہ بھارت جانے کی اجازت دے دی
  • بھارت نے پاکستانی شہریوں کو واہگہ کے راستے جانے کی اجازت دے دی
  • پاکستان اور بھارت کے شہریوں کی وطن واپسی، واہگہ اور اٹاری بارڈر بند کردیا گیا
  • بین الاقوامی طلبا کے ویزوں کی منسوخی، نئی امریکی پالیسی کیا ہے؟