بھارت کی پاکستانیوں کے ویزا کی منسوخی سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہی ہے، دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
بھارت سے واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانیوں کے ویزا کی منسوخی سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعدد مریض نازک صحت کے ساتھ علاج مکمل کیے بغیر وطن واپس آچکے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ پاکستانی شہری اٹاری سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ واہگہ اٹاری سرحد عبور کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل تھی، بھارتی حکام اجازت دیں تو ہم اپنے شہریوں کو واپس لینے کےلیے تیار ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی شہریوں کےلیے واہگہ بارڈر آئندہ بھی کھلا رہے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دفتر خارجہ
پڑھیں:
ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے، ترجمان دفتر خارجہ
ایرانی صدر مسعود پزشکیان — فائل فوٹوایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 سے 3 اگست کو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مسعود پزشکیاں کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا بطور صدر یہ پہلا سرکاری دورۂ پاکستان ہوگا، یہ دورہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے27 مئی 2025ء کو ایران کا دورہ کیا تھا۔